وزیر اعظم نریندر مودی نے کانپور میں ریاست کو۴۴؍ ہزار کروڑ روپے سےزیادہ کے اخراجات والے تھرمل پاور پروجیکٹ کی سوغات دی۔
EPAPER
Updated: May 31, 2025, 11:03 AM IST | Agency | Kanpur
وزیر اعظم نریندر مودی نے کانپور میں ریاست کو۴۴؍ ہزار کروڑ روپے سےزیادہ کے اخراجات والے تھرمل پاور پروجیکٹ کی سوغات دی۔
اترپردیش کو توانائی کے شعبے میں خودکفیل بنانے کی سمت میں جمعہ کو ایک نئی تاریخ رقم کی گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کانپور میں ریاست کو۴۴؍ ہزار کروڑ روپے سےزیادہ کے اخراجات والے تھرمل پاور پروجیکٹ کی سوغات دی۔
ان پروجیکٹس سے ریاست میں نہ صرف ۲۴ء۸۹؍ فیصدی اہلیت میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے صنعتی، زرعی اور سماجی ترقی سے نئی توانائی ملے گی۔ ان منصوبوں سے ریاست کی توانائی کی پیداوار کی صلاحیت میں بے مثال اضافہ ہو گا، جو ریاست کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اتر پردیش اب توانائی کے میدان میں صرف صارف نہیں بلکہ ایک پیداکرنے والی ریاست بن رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:چوتھی سہ ماہی میں معیشت کی شرح نمو۴ء۷؍فیصد
ان تھرمل پروجیکٹوں کے آغاز سے ریاست کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔ سب سے اہم فائدہ بجلی کے شعبے میں خود انحصاری ہے۔۲۰۱۷ء تک، اتر پردیش کی کل بجلی پیداوار کی صلاحیت ۱۵۹۱۶؍ میگاواٹ تھی۔ یوگی حکومت نے اسے بڑھا کر ۲۴۸۶۸؍ میگاواٹ کر دیا ہے اور اس سال کے آخر تک یہ صلاحیت۲۷۱۸۴؍ میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔ تمام نئے منصوبوں میں سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو کم کوئلے سے زیادہ بجلی پیدا کرتی ہے۔ اس سے کاربن کے اخراج میں نمایاں کمی آئی ہے اور ماحولیاتی تحفظ کو تقویت ملی ہے۔ان منصوبوں سے ریاست کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ نئے پروجیکٹوں سے پیدا ہونے والی بجلی کا۷۵ء۱۱؍ فیصد اتر پردیش اور۸۹ء۴۲؍ فیصد آسام کو بھیجا جائے گا۔ اس سے ریاست کے لئے آمدنی ہوگی اور توانائی کی تقسیم میں توازن پیدا ہوگا۔
اس سے معاشرے کا ہر طبقہ مستفید ہوگا۔ بجلی کی فراہمی کو مضبوط کرنے سے براہ راست زراعت، گھریلو صارفین اور صنعتی یونٹس کو فائدہ ہوگا۔ آبپاشی سستی ہوگی، کارخانوں کی پیداوار بڑھے گی اور گھروں میں بلاتعطل بجلی دستیاب ہوگی۔ ان منصوبوں کی تعمیر اور آپریشن سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار ملا ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو ایٹا میں ۱۳۲۰؍میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ نو تعمیر شدہ جواہر پور تھرمل پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ جمعہ کو کانپور کے اپنے مختصر دورے کے دوران مودی تقریباًسوا ۳؍ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس کا افتتاح کیا۔