Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسٹاربکس کی اپریل تاجون سہ ماہی میں عالمی سطح پر فروخت میں کمی: رپورٹ

Updated: July 31, 2025, 10:09 PM IST | Telaviv

اسٹاربکس کی اپریل تاجون سہ ماہی میں عالمی سطح پر فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے، امریکی کافی چین کی دکانوں کی فروخت میں یہ مسلسل سہ ماہی میں چھٹی گراوٹ ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این
منگل کو جاری ہونے والے مالی نتائج کے مطابق، کافی چین اسٹاربکس کی عالمی سطح پر دکانوں کی فروخت میں اپریل تا جون سہ ماہی کے دوران گزشتہ برس کے مقابلے میں متوقع سے زیادہ ۲؍فیصد کمی واقع ہوئی۔ شمالی امریکہ میں بھی فروخت میں ۲؍فیصد گراوٹ درج کی گئی۔  اسی عرصے میں اسٹاربکس کی بین الاقوامی سطح پر فروخت ساکن رہی، جبکہ چین میں فروخت میں۲؍ فیصد اضافہ ہوا۔ 
 
 
۲۹؍جون کو ختم ہونے والے تین ماہ کے دوران کافی چین کی آمدنی میں گزشتہ برس کے مقابلے میں ۳ء اعشاریہ ۸؍ فیصد اضافہ ہو کر ۹؍ اعشاریہ ۵؍ ارب ڈالر ہو گئی۔ تاہم اسی عرصے میں کمپنی کے منافع میں۴۷؍ فیصد گراوٹ آئی جو۵۵۸؍ اعشاریہ ۳؍ ملین ڈالر رہا۔ کافی چین کے فی شئیرمنافع میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں ۴۷؍ اعشاریہ۳؍ فیصد کمی واقع ہوئی جو صفر اعشاریہ ۴۹؍ ڈالر فی شئیر رہ گیا۔
واضح رہے کہ اسٹاربکس، جس کو غزہ پر اسرائیلی حملوں کے تناظر میں احتجاج اور بائیکاٹ کا سامنا ہے، نے امریکہ میں اپنی دکانوں کی فروخت میں مسلسل چھٹی سہ ماہی میں گراوٹ درج  کی ہے۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK