امریکہ بھر میں کروڑ سے زائد افراد وفاقی غذائی امداد سے محروم ہوگئے ہیں، تکمیلی غذائی امداد پروگرام میں شرکت تیزی سے کم ہو رہی ہے کیونکہ ریاستیں اہلیت کے تقاضے سخت کرنے والے نئے قواعد نافذ کرنا شروع کر رہی ہیں۔
EPAPER
Updated: May 04, 2026, 2:03 PM IST | Washington
امریکہ بھر میں کروڑ سے زائد افراد وفاقی غذائی امداد سے محروم ہوگئے ہیں، تکمیلی غذائی امداد پروگرام میں شرکت تیزی سے کم ہو رہی ہے کیونکہ ریاستیں اہلیت کے تقاضے سخت کرنے والے نئے قواعد نافذ کرنا شروع کر رہی ہیں۔
دی وال ا سٹریٹ جرنل نے سنیچر کو وفاقی اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ غذائی امداد حاصل کرنے والے افراد کی تعداد ملک بھر میں تیزی سے کم ہو رہی ہے، جہاں ریاستیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت متعارف کرائے گئے نئے قواعد نافذ کرنا شروع کر رہی ہیں جس سے اہلیت کے تقاضے سخت ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے۳؍ کروڑ سے زیادہ امریکی غذائی امداد تک رسائی سے محروم ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ جولائی میں سخت معیارات نافذ ہونے کے بعد سے تکمیلی غذائی امداد پروگرام (SNAP) میں شرکت میں تقریباً۳۵؍ لاکھ کی کمی آئی ہے۔نئے قواعد کے تحت،۱۸؍ سے ۶۴؍ سال کے بالغ افراد جو جسمانی طور پر قابل ہیں اور جن کے۱۴؍ سال سے کم عمر کے بچے نہیں ہیں، انہیں کام کرنے، رضاکارانہ خدمات انجام دینے، یا منظور شدہ جاب ٹریننگ پروگراموں میں کم از کم۸۰؍ گھنٹے فی مہینہ حصہ لینے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ، کام کی ضرورت صرف ۵۴؍ سال کی عمر تک نافذتھی اور۱۸؍ سال سے کم عمر بچوں والے بالغ افراد کو استثنیٰ حاصل تھا۔اگرچہ غیر دستاویزی تارکین وطن کبھی بھی امداد کے اہل نہیں رہے۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی طرزِعمل سے یورپ میں ’اسرائیلائزیشن‘ کا خطرہ: فرانسسکا البانیز کا انتباہ
نئے ضوابط قانونی طور پر ملک میں مقیم بعض غیر شہریوں کی اہلیت بھی ختم کر دیتے ہیں۔زراعت کے محکمے کے مطابق، جو اس پروگرام کو چلاتا ہے، گزشتہ مالی سال میں اوسطاً۴۲؍ اعشاریہ ایک ملین افراد (بشمول بچے) ماہانہ امداد کے فوائد حاصل کر رہے تھے، جس کی کل لاگت۱۰۱؍ اعشاریہ ۷؍ بلین ڈالر تھی۔جبکہ گزشتہ جولائی میں اندراج میں مسلسل کمی آنا شروع ہو گئی، جب ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق قانون نافذ کیا گیا۔دریں اثناء جنوری تک، تازہ ترین وفاقی اعداد و شمار کے مطابق، شرکت کم ہو کر۳۸؍ اعشاریہ ۵؍ ملین رہ گئی، جو تقریباً چھ ماہ میں۸؍ فیصد سے زیادہ کی کمی ہے۔