Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیلی طرزِعمل سے یورپ میں ’اسرائیلائزیشن‘ کا خطرہ: فرانسسکا البانیز کا انتباہ

Updated: May 03, 2026, 7:04 PM IST | Athens

اقوام متحدہ کی فلسطین کی خصوصی نمائندہ اسرائیلی طرزِ عمل سے یورپ میں ’’اسرائیلائزیشن‘‘ کا خطرہ بڑھ رہا ہے: فرانسسکا البانیز کا انتباہفرانسسکا البانیز نے انتباہ دیا ہےکہ اسرائیلی طرزِ عمل سے یورپ میں ’’اسرائیلائزیشن‘‘ کا خطرہ بڑھ رہا ہے، جبکہ یونان کے سابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ یونان یورپ میں سب سے زیادہ ’’اسرائیلائزیشن‘‘ کا شکار ملک ہے۔

Francesca Albanese, UN Special Representative for the Occupied Palestinian Territory. Photo: X
اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی علاقے، فرانسسکا البانیز۔ تصویر: ایکس

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی علاقے، فرانسسکا البانیز نے سنیچر کو خبردار کیا کہ یورپ میں ’’اسرائیلائزیشن‘‘ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ ایتھنز میں فلسطینیوں کی مصائب اور مزاحمت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے البانیز نے زور دیا کہ اسرائیل پر عالمی عدالتوں (بین الاقوامی فوجداری عدالت اور بین الاقوامی عدالت انصاف) میں جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کے الزامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیلی قبضہ (جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے) مکمل اور غیر مشروط طور پر ختم نہیں ہوتا، اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو اسرائیل کی کسی بھی طرح مدد یا معاونت نہیں کرنی چاہیے۔  

یہ بھی پڑھئے: جرمنی: دو تہائی سے زیادہ باشندوں کا خیال ہے کہ حکومت کے پاس ایران جنگ پر کوئی حکمتِ عملی نہیں: سروے

بعد ازاں البانیز نے کہا کہ یورپی ممالک نے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کی بجائے اس کے ساتھ تجارت، ہتھیاروں کی فروخت، اور جاسوسی کے آلات کی خریداری جاری رکھی ہے، جس سے اپنے معاشروں میں سیکیورٹی کی گرفت مضبوط کی جا رہی ہے، کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، اور بنیادی آزادی کو کچلا جا رہا ہے۔ انہوں نے اسے’’ہمارے معاشروں کا’’اسرائیلائزیشن‘‘  قرار دیا۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں معاشرے کا ’’اسرائیلائزیشن‘‘ ہوتا ہے، وہاں کچھ کی ’’فلسطینیت‘‘ بھی ہوتی ہے، جو پہلے سے شروع ہو چکی ہے۔اسی تقریب میں، جہاں البانیز کی تقریر کا یونانی میں ترجمہ کیا گیا، یونان کے سابق وزیر خزانہ یانیس واروفاکیس نے کہا کہ ’’آپ اس ملک میں ہیں جو ’’اسرائیلائزیشن‘‘ کی سب سے بڑی مثال پیش کرتا ہے۔ اس ملک کو یورپ کے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ اسرائیلی بنایا جا چکا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے کارکنان کو استنبول اور کریت بھیجا، ۳۱؍ کارکنان زخمی

مزید برآں البانیز نے خاص طور پر اسرائیل کی طرف سے جمعہ کو غزہ کے لیے جانے والی امدادی بحری قافلے (صمود) کو یونان کے جزیرے کریت کے قریب روکے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’یونانی حکام کا اسرائیلیوں کے ساتھ مل کر ایک انسانی مشن کو روکنا غلط ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK