Inquilab Logo Happiest Places to Work

مغربی بنگال: الیکشن سے قبل ۲۷؍ لاکھ ووٹروں کے نام حذف،۷۰؍ فیصد مسلمان: رپورٹ

Updated: July 15, 2026, 7:08 PM IST | Kolkata

مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات سے قبل ایس آئی آر کے دوران ۲۷؍ لاکھ رائے دہندگان کے نام حذف کئے گئے،جن میں ۷۰؍ فیصد مسلمان تھے، ایک تجزیہ میں یہ بات سامنے آئی کہ اس زمرے میں ۵۱؍ فیصد خواتین تھیں۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل انتخابی فہرستوں کی خصوصی سخت نظرثانی کے دوران۲۷؍ لاکھ سے زائد ووٹرز کو زیرِ سماعت رکھا گیا تھا۔ کلکتہ کے ایک تحقیقی ادارے’’سبر انسٹی ٹیوٹ‘‘ کے تجزیے کے مطابق ان میں سے تقریباً۷۰؍ فیصد مسلمان تھے۔انسٹی ٹیوٹ نے منگل کو سوشل میڈیا پر بتایا کہ اس زمرے میں۵۱؍ فیصد ووٹرز خواتین تھیں۔ادارے کے مطابق ان میں سے زیادہ تر ووٹرز اس لیے زیرِ سماعت آئے کہ نظرثانی کے دوران ان کی ذاتی معلومات میں تضادات پائے گئے، جیسے والدین کے ناموں میں عدم مطابقت، والدین سے عمر کا کم فرق، یا والدین کے چھ سے زائد بچے ہونا۔

یہ بھی پڑھئے: ’جین زی‘ سے کانگریس کا اظہار یکجہتی، جیتو پٹواری کی ۲۰۰؍ کلومیٹر سائیکل یاترا

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں فروری میں شائع ہونے والی حتمی فہرستوں میں ابتدائی طور پر۶۱؍ لاکھ سے زائد ووٹرز شامل نہیں تھے، جبکہ ضمنی فہرستوں اور تقریباً۶۰؍ لاکھ ’’مشکوک اور زیرِ التواء‘‘معاملات  کی سماعت کا سلسلہ جاری رہا۔بعد ازاں ۶؍ اپریل تک نظرثانی کے آغاز سے پہلے کے کل ووٹرز میں سے تقریباً۹۱؍ لاکھ رائے دہندگان کو فہرستوں سے خارج کر دیا گیا تھا۔اسمبلی انتخابات سے قبل اپیلٹ ٹریبونل میں تقریباً ۳۴؍ لاکھ اپیلیں زیرِ التواء تھیں، جن میں سے۲۷؍ لاکھ ان افراد کی تھیں جنہیں ووٹر لسٹ سے خارج کیا گیا تھا۔ تاہم خصوصی نظرثانی کے عمل کے تحت قائم کیے گئے ان ٹریبونل نے صرف۱۶۰۷؍ ناموں کو ووٹر فہرست میں دوبارہ شامل کرنے کی اجازت دی۔

یہ بھی پڑھئے: سونم وانگچک سے اظہارِ یکجہتی کیلئے۱۶؍ جولائی کو یک روزہ ملک گیر بھوک ہڑتال

یاد رہےکہ خصوصی نظر ثانی ( ایس آئی آر) ایک قواعد ہے جس کے ذریعے انتخابی فہرست کو ترمیم کے ذریعے ترتیب دیا جاتا ہے ، اس عمل کا مقصدفوت شدہ افراد کے نام فہرست سے حذف کرنا اور حق رائے دہی کی عمر کو پہنچنے والے نوجوانوں کے نام شامل کرنا ہوتا ہے، لیکن حالیہ ایس آئی آر کے عمل کے دوران، معمولی غلطیوں کی بنیاد پر جس بڑے پیمانے پر رائے دہندگان کے نام حذف کئے گئے، اس نے اس عمل کو مشکوک اور متنازع بنا دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK