Inquilab Logo Happiest Places to Work

پانی کی بوتل پر ’ایک روپے‘ کا جی ایس ٹی لینا پڑا مہنگا، ریسٹورنٹ پر۸؍ہزار کا جرمانہ

Updated: May 18, 2025, 9:59 PM IST | Bhopal

بھوپال کے ’کنزیومر فورم‘ نے ایک معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے شہر کے ایک ریسٹورنٹ کو ۸۰۰۰؍ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ معاملہ سال ۲۰۲۱ء کا ہے،

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بھوپال کے ’کنزیومر فورم‘ نے ایک معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے شہر کے ایک ریسٹورنٹ کو ۸۰۰۰؍ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ معاملہ سال ۲۰۲۱ء کا ہے، جب ایشوریہ نامی شخص نے اپنے دوستوں کے ساتھ بھوپال کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا تھا۔ بل کی جانچ کے دوران اس نے دیکھا کہ پانی کی بوتل پر ایم آر پی ۲۰؍ روپے درج تھی لیکن بل میں اس کے لیے ۲۹؍ روپے وصول کیے گئے، جن میں ایک روپے جی ایس ٹی بھی شامل تھا۔
چار سال بعد سنایا گیا فیصلہ
جب پانی کی بوتل پر ایک روپے جی ایس ٹی لیے جانے پر ایشوریہ نے اسٹاف سے اعتراض کیا تو بتایا گیا کہ تمام چارجز قانونی اور ضابطے کے مطابق ہیں، اس لیے کوئی رعایت ممکن نہیں۔ اس کے بعد ایشوریہ نے یہ معاملہ کنزیومر فورم میں اٹھایا، جہاں چار سال بعد اب فیصلہ سنایا گیا ہے۔ ان کے وکیل پرتیک پوار نے ’آج تک‘ سے گفتگو میں بتایا کہ ان کے موکل سے پانی کی ایک بوتل کے بدلے 29 روپے وصول کیے گئے تھے، جس میں ایک روپے جی ایس ٹی بھی شامل تھا، جس پر اعتراض کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: مدھیہ پردیش: ویاپم گھوٹالے میں ۱۳؍ سال بعد فیصلہ ،۱۱؍خاطیوں کوسزا

الگ سے جی ایس ٹی وصول کرنا غیر قانونی
کنزیومر فورم میں ریسٹورنٹ کے وکیل نے دلیل دی کہ سٹنگ، ایئرکنڈیشننگ اور آن ٹیبل سروس جیسی سہولیات فراہم کرنے کی بنیاد پر انہیں ایم آر پی سے زائد رقم چارج کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔ تاہم، فورم نے یہ دلیل مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ پانی کی بوتل کی ایم آر پی میں جی ایس ٹی پہلے سے شامل ہوتی ہے، اس لیے اس پر الگ سے جی ایس ٹی وصول کرنا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ سروس میں کمی کے مترادف بھی ہے۔ فورم نے ریسٹورنٹ کو ہدایت دی کہ وہ گاہک کو ایک روپے جی ایس ٹی کی رقم واپس کرے، ساتھ ہی ذہنی پریشانی اور سروس میں کمی کے ازالے کے طور پر ۵۰۰۰؍ روپے اور قانونی اخراجات کی مد میں ۳۰۰۰؍ روپے اضافی ادا کرے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK