Inquilab Logo

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کا بی جے پی اور اتحادیوں کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

Updated: April 01, 2024, 10:57 PM IST | Ali Imran | Nagpur

زعفرانی پارٹی نے اقتدار میں آنے سے پہلےپنشن کے تعلق سے جتنے وعدے کئے تھے، ان میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

The Modi government has not fulfilled the promise made to the elders. Photo: INN
مودی حکومت نے بزرگوں سے کیا ہوا وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ تصویر : آئی این این

بی جے پی نے اقتدار میں آنے سے پہلے ریٹائرڈ ملازمین سے ای پی ایس۹۵؍ پنشن اسکیم کے نفاذ سمیت کئی  وعدے کئےتھے لیکن الیکشن جیتنے کے بعد ان وعدوں کو  نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ لہٰذا، ریٹائرڈ ملازمین (۱۹۹۵ء) رابطہ کمیٹی کے قومی جنرل سیکریٹری پرکاش پاٹھک نے اعلان کیا کہ وہ اس سال کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کے خلاف ووٹ دیں گے۔  پاٹھک ناگپور میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب  کررہے تھے۔  ان کا کہنا تھا کہ  مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ۲۰۱۴ء میں لوک سبھا انتخابات کے دوران ناگپور میں مختلف مقامات پر ای پی ایس ۹۵؍ پنشن اسکیم، پنشنرز کی میٹنگیں کی تھیں۔ اس وقت کہا گیا تھا کہ اگر مرکز میں ہماری حکومت آتی ہے تو ہم  ای پی ایس ۹۵؍ ایکٹ میں ترمیم کرے گی اور بھگت سنگھ کوشیاری کمیٹی کی سفارشات کو ۹۰؍ دنوں کے اندر نافذ کیا جائےگا۔ نیز ۵؍ ہزار روپے  ماہانہ پنشن اور دیگر وعدے کئے گئے تھے۔ ہم نے اس بات پر یقین رکھتے ہوئے بی جے پی کیلئے مہم چلائی۔ ووٹ دے کر حکومت لائی گئی۔ لیکن اب بی جے پی حکومت بار بار چکر لگانے کے بعد بھی ہمارے مطالبات نظر انداز کررہی ہے۔ ہمارے احتجاج کو بھی خاطر میں نہیں لایا جاتا۔

یہ بھی پڑھئے: اشوک چوان کو اپنے ہی ضلع میں مراٹھا کارکنان کی مخالفت کا سامنا

انہوں نے کہا بی جے پی نے بزرگ شہریوں سے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ ۱۰؍ سال گزرنے کے باوجود الیکشن  میں کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔ اسی دوران جب وزیر اعظم شولاپور آئے تو انہوں نے بھی میمورنڈم دیا اور پنشن کو بڑھا کر ۱۰؍ ہزار کرنے کی درخواست کی۔ لیکن انہوں نے بھی نظر انداز کیا۔ دوسری جانب ہمارے بزرگ شہریوں کیلئے ریلوے کی مراعات کی بندش، شرح سود میں کمی نے ہماری آمدنی کو کم کرکے ہمیں مالی بحران کا شکار کردیا ہے۔ یہاں تک کہ جب بزرگ شہری مشکل میں تھے، مرکزی حکومت نے انل امبانی کی ریلائنس کمپنی اور دیگر کاروباریوں کے ہزاروں کروڑ روپے کے قرض کو معاف کر دیے۔ پاٹھک نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس کی وجہ سے ہمارے پروویڈنٹ فنڈ کو نقصان پہنچا ہے۔ سمیتی کے قومی قانونی مشیر، دادا جھوڑے نے کہا کہ رہنماؤں نے تمام پروٹوکول اور حدوں کو پار کر دیا ہے۔ معمر شہریوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے اور ان کی زندگی کو ناقابل برداشت بنایا جا رہا ہے۔ آئین میں جینے کا حق سلب کیا جا رہا ہے۔ جھوڑے نے یہ بھی کہا کہ اسلئے  ای پی ایس ۹۵؍ کے تحت سیواگرام میں قومی ایگزیکٹو کے کام کرنے والے اور ریٹائرڈ تنخواہ داروں نے متفقہ طور پر ۲۰۲۴ء کے عام لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی  اور اس کے اتحادیوں کے خلاف ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK