لنک پر کلک کرتے ہی بینک کھاتوں سے لاکھوں روپے صاف۔
EPAPER
Updated: July 27, 2026, 11:06 AM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi
لنک پر کلک کرتے ہی بینک کھاتوں سے لاکھوں روپے صاف۔
یہاں نارپولی پولیس اسٹیشن کی حدود میں سائبر ٹھگوں نے پنشن محکمہ کا افسر بن کر ۷۵؍ سالہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو اپنی باتوں میں پھنسایا اور آن لائن طریقے سے ۸؍لاکھ ۵۲؍ ہزار روپے کی ٹھگی کر لی۔ اس معاملے میں نامعلوم موبائل صارف کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق کشیلی کے رتنیشور پارک کے رہائشی مہادیو ناگلے (۷۵) ممبئی کے سینٹ جارج اسپتال سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ انہیں ۱۹؍اور۲۰؍جولائی کے دوران فون آیا۔ کال کرنے والے نے خود کو پنشن محکمہ کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے ان کا اعتماد حاصل کیا اور موبائل پر بھیجے گئے ایک لنک پر کلک کرنے کو کہا۔شکایت کنندہ کے لنک پر کلک کرتے ہی ملزم نے بینک کھاتوں سے متعلق خفیہ معلومات حاصل کر لیں اور ان کے ۴؍ مختلف بینک کھاتوں سے مجموعی طور پر ۸؍لاکھ ۵۲؍ ہزار روپے آن لائن منتقل کر لئے۔
یہ بھی پڑھئے: یہ’ اندھ بھکتوں‘کے خلاف ’دیش بھکتوں‘ کی فتح ہے:ادھوٹھاکرے
متاثرہ بزرگ کی شکایت پر نارپولی پولیس نے مختلف دفعات اور آئی ٹی کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش پولیس انسپکٹر سمادھان چوہان کر رہے ہیں۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی نامعلوم کال، لنک یا موبائل پر موصول ہونے والے پیغام پر تصدیق کے بغیر ہرگز کلک نہ کریں اور بینک کھاتوں، او ٹی پی، پاس ورڈ یا دیگر خفیہ معلومات کسی بھی شخص کے ساتھ شیئر نہ کریں۔