Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا

Updated: December 07, 2023, 2:01 PM IST | Hyderabad

آج ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے دوسرے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا ہے۔ حیدرآباد کے لال بہادر شاستری اسٹیڈیم میں ان کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں گورنر تاملیسائی سوندرراجن نے انہیں حلف دلایا۔ تقریب میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور پارٹی صدر ملکار جن کھرگے بھی موجود تھے۔

Revant Reddy with Governor Tamilisai Soundararajan. Photo: PTI
ریونت ریڈی گورنر تاملیسائی سوندرراجن کے ساتھ۔ تصویر: پی ٹی آئی

تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی، جنہوں نے ۳۰؍ نومبر کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کلیدی کردار ادا کیا تھا آج تلنگانہ کے دوسرے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے۔ ان کی حلف برداری کی تقریب حیدرآباد میں لال بہادر شاستری اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی جہاں انہیں تلنگانہ کی گورنر تاملیسائی سوندرراجن نے عہدے کا حلف دلایا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: وزیر اعلیٰ کا انتخاب نہ کرنے پر کانگریس کی بی جے پی پر تنقید

ان کے علاوہ ان کی کابینہ کے ۱۱؍ ممبران نے بھی حلف لیا جن مالو بھٹی وکرمارکا (جو نائب وزیر اعلیٰ منتخب کئےگئے ہیں) اور تلنگانہ کانگریس چیف این اتم کمار ریڈی شامل ہیں۔ باقی ۸؍ ممبران جو کابینہ میں شامل ہوئے ہیں ان میں سریدھر بابو، پونم پربھاکر، کوماتیریڈی وینکٹ ریڈی، دامودر راجنارسیما، پونگولیٹی سری نواس ریڈی، دانا انسویا، تملا ناگیشور راؤ، کونڈا سریکھا اور جوپلی کرشنا راؤشامل ہیں۔ اس تقریب میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے علاوہ کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیور کمار بھی موجود تھے۔ 

ریونت ریڈی کی حلف برداری کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں ایکس کے ذریعے مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں ریاست کی کامیابی کیلئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔ مودی نے اپنے ایکس پوسٹ میں ریونت ریڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھانے کیلئے ریونت ریڈی کو مبارکباد۔ میں مستقبل میں ریاست کی ترقی اور شہریوں کی فلاح و بہود کیلئے انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کراتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK