• Wed, 11 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امیر یہودی فلسطین حامی نمائندگان کو ہرانا چاہتے ہیں : الہان عمر کا الزام

Updated: August 13, 2024, 10:37 PM IST | Washington

امریکی پارلیمنٹ کی رکن الہان عمر نے انکشاف کیا کہ ان کے حریف کو الیکشن میں مضبوط کرنے کیلئے امیر یہودیوں کی طرف سے فنڈنگ مل رہی ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے ایک تحقیقی رپورٹ بھی شیئر کی۔

With Ilhan Omar, Kamala Harris. Image: X
الہان عمر، کملا ہیرس کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

امریکی مجلس نمائندگان کی رکن الہان عمر نے اتوار کو اسرائیل کے حامی عطیہ دہندگان کی طرف سے مینیسوٹا کے ۵؍ ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ میں اپنے ڈیموکریٹک پرائمری حریف کو آخری لمحات میں پروموٹ کرنے کی کوشش کی مذمت کی۔ عمر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ میرے حریف اے آئی پی اے سی سے فنڈنگ لینا چاہتے ہیں۔ عمر نے کہا کہ ایم این فائیو کو ایک ایسے فرد کی ضرورت ہے جو ان کی اقدار کو مضبوطی سے تھامے رکھے۔ساتھ میں ، عمر نے جیکولین سویٹ کا دی انٹرسیپٹ کیلئے لکھا گیا آرٹیکل بھی شیئر کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: فلسطینی قیدیوں سے غیرانسانی سلوک پر یو این کی خصوصی نمائندہ سے استعفیٰ کا مطالبہ

سویٹ نے اتوار کو شائع کردہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیل حامی امیر افراد کے واٹس گروپ کے ممبران الہان عمر کے خلاف اور ان کے حریف ڈان سموییلس کیلئے فنڈنگ کررہے ہیں۔ سموییلس منی پولیس سٹی کاؤنسل کے سابق ممبر رہ چکے ہیں اور ۲۰۲۲ میں عمر کو ہرانے میں ناکام رہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: اسرائیلی حملے میں چار دن کے جڑواں بچے, ماں سمیت ہلاک

سویٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس گروپ میں عمر کو یہودیوں، اسرائیل اور امریکہ کی دشمن کہاگیا ہے۔الہان عمر، غزہ پٹی پر اسرائیل کے حملے کیلئے امریکی حمایت کے سب سے زیادہ پرزور ناقدین میں سے ہیں۔ غزہ میں اسرائیل کے جنگی آپریشن اپنے ۱۱؍ ویں ماہ میں داخل ہوچکا ہے لیکن اس کا خاتمہ قریب نظر نہیں آتا۔ جنگ کے بارے میں عمر کی تنقید اور مستقل جنگ بندی کے مطالبہ نے اسرائیل کے حامی عطیہ دہندگان اور تنظیموں کی طرف سے کانگریس میں ترقی پسند قانون سازوں کو انتخابات میں ہرانے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK