Inquilab Logo Happiest Places to Work

رشبھ پنت ٹیسٹ کرکٹ میں ۱۰۰؍ چھکے لگانے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر بن گئے

Updated: August 18, 2026, 5:02 PM IST | Galle

رشبھ پنت نے تاریخ میں اپنا نام لکھوا لیا ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ۱۰۰؍چھکے لگانے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر بن گئے۔ پنت نے یہ کارنامہ منگل کو گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انجام دیا۔

Rishabh Pant.Photo:X
رشبھ پنت۔ تصویر:ایکس

رشبھ پنت نے تاریخ میں اپنا نام لکھوا لیا ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ۱۰۰؍چھکے لگانے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر بن گئے۔ پنت نے یہ کارنامہ منگل کو گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انجام دیا۔ میچ میں آنے سے پہلے پنت کے نام ۹۷؍ چھکے تھے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں ۳۹؍ رنز کی اننگز کے دوران ایک چھکا لگایا۔ اس کے بعد انہوں نے دوسری اننگز میں اپنی ۶۶؍ رنز کی اننگز کے دوران دو چھکے مار کر ٹیسٹ کرکٹ میں ۱۰۰؍ چھکے لگانے کا سنگ میل عبور کیا۔

یہ بھی پڑھئے:زویا اختر نے تصدیق کردی، ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ کے سیکوئل پر کام جاری

پنت نے لہیرو کمارا کی گیند پر چھکا لگا کر اپنا ۱۰۰؍ واں چھکا مکمل کیا۔ اس شاٹ کے ساتھ ہی انہوں نے ۵۳؍ گیندوں پر اپنی ففٹی بھی مکمل کی۔پنت ٹیسٹ کرکٹ میں ۱۰۰؍ چھکے لگانے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر اور مجموعی طور پر۱۰۰؍ چھکے لگانے والے چوتھے کھلاڑی ہیں۔ اس فہرست میں انگلینڈ کے سابق کپتان بین اسٹوکس (۱۳۸) سرفہرست ہیں۔ دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم (۱۰۷) ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ نے بھی ٹیسٹ میں ۱۰۰؍ چھکے لگائے۔ گلکرسٹ ٹیسٹ میں  ۱۰۰؍ چھکے لگانے والے پہلے کرکٹر تھے۔ا سٹوکس، میکولم اور گلکرسٹ سبھی ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔ پنت کے پاس ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔

یہ بھی پڑھئے:یونی ٹری نے یوسین بولٹ سے تیز دوڑنے والا روبوٹ بنایا ہے

ہندوستانیوں میں پنت کے بعد وریندر سہواگ (۹۱؍ چھکے) دوسرے اور روہت شرما (۸۸؍ چھکے) ٹیسٹ میں چھکے لگانے کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ رشبھ پنت اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستانی ٹیم کے باقاعدہ رکن ہیں۔ انہوں نے ۵۱؍ میچوں کی۸۹؍ اننگز میں ۸؍ سنچریوں اور ۲۰؍ نصف سنچریوں کی مدد سے ۳۶۶۲؍ رنز بنائے۔ پنت اس وقت ۲۸؍ سال کے ہیں اور ان کے پاس اپنے ٹیسٹ کرکٹ کے اعدادوشمار کو بہتر بنانے کا کافی موقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK