طویل پوچھ تاچھ کے دوران پولیس کو طالبہ کے موبائل سے پیپر لیک اور مالی لین دین کے ثبوت حاصل ہوئے۔
EPAPER
Updated: September 03, 2026, 12:11 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai
طویل پوچھ تاچھ کے دوران پولیس کو طالبہ کے موبائل سے پیپر لیک اور مالی لین دین کے ثبوت حاصل ہوئے۔
مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن ( ایم پی ایس سی ) کے ڈرگ انسپکٹر بھرتی امتحان پیپر لیک معاملہ میں بالآخر نندور بار کی رتوجا پاٹل کو ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کر لیا ہے ۔ کرائم برانچ اور پراپرٹی سیل نے مشترکہ طو ر پر رتو جا سے کی گئی طویل پوچھ تاچھ کے بعد اسے گرفتار کیا ہے۔ ریتوجا کے موبائل فون سے پیپر لیک کے تعلق سے ہونے والی وہاٹس ایپ چیٹ اور پیسوں کے لین دینے کی تفصیلات حاصل ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ ریتوجا چودھری ہی وہ لڑکی ہے جس کیلئے مبینہ طور پر پیپر لیک کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: ’’دنیا کو دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف متحد ہونا ہوگا‘‘
ممبئی کرائم برانچ نے ایم پی ایس سی کے تین افسران سمیت ۶؍ ملزمین کو گرفتار کیا تھا جس میں گورو پاٹل نامی ملزم بھی شامل ہے ۔ گورو نے ایم پی ایس سی پیپر لیک معاملہ کا انکشاف کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ اس کی محبوبہ ریتوجا کے والد نے ۵؍ لاکھ روپے کے عوض ایم پی ایس سی کا پرچہ حاصل کیا ہے ۔ اس کے بعد پولیس نےریتوجا پاٹل کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا تھا ۔ کئی دنوں کی پوچھ تاچھ اور اس کے موبائل سے پیپر لیک کے تعلق سے ملی معلومات کے بعداسے گر فتار کر لیا۔ اسکے والد امرت پاٹل کی بھی بہت جلد گرفتاری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ٹائیگر ووڈس پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا الزام، ۵؍ سال کیلئے لائسنس معطل
اطلاع کے مطابق رتوجا کے موبائل فون سے ملی معلومات کے مطابق اس کے والد امرت پاٹل نے اپنی بیٹی کو ایم پی ایس سی امتحان میں کامیابی دلانے کیلئے کوسٹیلیا اکیڈمی کو ۱۲؍ لاکھ روپے ادا کئے تھے ۔اکیڈمی کے ڈائریکٹرپروین پاٹل نے انہیں ۷۷؍ سوالوں پر مشتمل پرچہ دیا تھا ۔ پروین پاٹل نے یہ پرچہ ایم پی ایس سی کے تین افسران وشویشور نکٹے ، ابھیجیت لینڈوے اور گوپال مراٹھے سے حاصل کیا تھا۔ یہ سبھی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گورو اور ریتوجا کے درمیان معاشقہ تھا لیکن دونوں کے تعلقات میں دراڑ آگئی جس کے بعد گورو نے ریتوجا کے خلاف شکایت درج کروائی کہ اس کے والد نے پیسوں کے عوض ایم اپی ایس سی کا پرچہ حاصل کرکے اسے دیا ہے۔ اس طرح ایک ناکام معاشقے کے سبب یہ معاملہ روشنی میں آیا تھا۔ ممبئی کرائم برانچ نے مذکورہ معاملہ میںاور کئی انکشافات ہونے اور جلد ہی مزید گرفتاریوں کا بھی امیدظاہر کی ہے۔