• Wed, 03 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

روپیہ فی ڈالر کی نئی نچلی سطح پر، لگاتار ۵؍ویں گراوٹ

Updated: December 03, 2025, 8:04 PM IST | New Delhi

روپے میں بدھ کو لگاتار پانچویں دن گراوٹ رہی اور۳۰ء۹۰؍ روپے فی ڈالر کی نئی نچلی سطح پر پہنچ گیا۔ ہندوستانی کرنسی پچھلے کاروباری دن پر۵۰ء۴۳؍ پیسے گر کر۹۶۵۰ء۸۹؍ روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔

Rupee Down.Photo;INN
روپیہ میں گراوٹ۔ تصویر:آئی این این

روپے میں بدھ کو لگاتار پانچویں دن گراوٹ رہی  اور۳۰ء۹۰؍  روپے فی ڈالر کی نئی نچلی سطح پر پہنچ گیا۔ ہندوستانی کرنسی پچھلے کاروباری دن پر۵۰ء۴۳؍ پیسے گر کر۹۶۵۰ء۸۹؍  روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔ روپیہ آج ۹۶ء۸۹؍ روپے فی ڈالر پر مستحکم کھلا اور۹۳ء۸۹؍ روپے فی ڈالر تک مضبوط ہوا۔ یہ دوپہر میں ۳۰ء۹۰؍ روپے فی ڈالر تک گر گیا۔ شام  تک ہندوستانی کرنسی۷۵ء۲۲؍ پیسے کم ہوکر ۱۹۲۵ء۹۰؍ فی ڈالر پر تھی۔ بازار میں ابھی کاروبار جاری ہے۔
غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ذریعہ ہندوستانی کیپٹل مارکیٹ سے پیسہ نکالنے کی وجہ سے روپے پر دباؤ  رہا۔ مزید برآں، بین الاقوامی بازارمیں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے بھی روپیہ کمزور ہوا۔ 
 وزیر اعظم مودی نے ملک کے شہریوں سے قدرتی زراعت اپنانے کی اپیل کی
 وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو شہریوں سے قدرتی کھیتی باڑی کے طریقے اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔  انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ حال ہی میں کوئمبٹور میں منعقدہ جنوبی ہند قدرتی زرعی کانفرنس میں شرکت کر کے آئے ہیں اور وہ زراعت کے پائیدار نقطہ نظر کے تعلق سے  کسانوں میں پائے جانے والے جوش و خروش سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:اسٹرینجر تھنگز سیزن ۵؍نے او ٹی ٹی کی تاریخ رقم کرتے ہوئے ویورشپ کے ریکارڈ توڑ دیئے

وزیر اعظم نے کہا کہ قدرتی کھیتی جو ہندوستان کے روایتی علم کے نظام اور جدید ماحولیاتی اصولوں سے متاثر ہے، کیمیکلز کے بغیر زراعت کرنے پر زور دیتی ہے۔ یہ وہ طریقہ ہے جہاں پودے، درخت اور جانور ایک ساتھ مل کر حیاتیاتی تنوع  کو فروغ دیتے ہیں۔ اس میں کھیتوں کے باقیات کو دوبارہ استعمال کر لیا جاتا ہے۔ مٹی کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بیرونی کیمیائی مادوں کو شامل کرنے سے پرہیز کیا جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:اسپینش لالیگا میں بارسلونا نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو کیا قابو،پہلی پوزیشن مزید مستحکم

مودی نے لکھا کہ ان کا کوئمبٹور کا دورہ ایک تاریخی واقعہ ثابت ہوا، جس نے ہندوستانی کسانوں اور زرعی کاروباریوں کی ذہنیت، تخیل اور خود اعتمادی میں تبدیلی کا اشارہ دیا۔ اس کانفرنس میں تمل ناڈو کے کسانوں سے بات چیت ہوئی جنہوں نے قدرتی کھیتی کے تئیں اپنے عزم کو شیئر کیا اور اس دوران انہوں نے کچھ ایسی حوصلہ افزا کہانیاں سنیں جن سے وہ حیران رہ گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK