• Wed, 03 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسپینش لالیگا میں بارسلونا نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو کیا قابو،پہلی پوزیشن مزید مستحکم

Updated: December 03, 2025, 7:02 PM IST | Barcelona

دفاعی چیمپئن بارسلونا نے اسپینش فٹبال لیگ لالیگا کے اپنے۱۵؍ویں میچ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو ہرا کر ۱۲؍ویں کامیابی حاصل کرلی۔پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔ بارسلونا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت حریف ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم کو۱۔۳؍ گول سے ہرا دیا۔

Barcelona Match.Photo:INN
بارسلونا میچ۔ تصویر:آئی این این

دفاعی چیمپئن  بارسلونا نے اسپینش فٹبال لیگ لالیگا کے اپنے۱۵؍ویں میچ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو ہرا کر ۱۲؍ویں کامیابی حاصل کرلی۔پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔ای ایس پی این کے مطابق بارسلونا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت حریف ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم کو۱۔۳؍ گول سے ہرا دیا۔ 
دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے رافنہا،دانی اولمو اورفیران ٹوریس نے ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں ۱۲؍ویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مزید بہتر کرلی ۔ اسپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ اسپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹبال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

اسپین کے شہر بارسلونا کے سپاٹائفی کیمپ نو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بارسلونا اور ایٹلیٹیکو میڈرڈکی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں بارسلونا کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں۳؍ گول سے ہرا دیا۔ دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے رافنہا،دانی اولمو اورفیران ٹوریس نے ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ حریف ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی جانب سے واحد گول ایلیکس بینانے میچ کے ۱۹؍ویں منٹ پر اسکورکیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں ۱۲؍ویں کامیابی  ہے اور وہ سب سے زیادہ ۳۷؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’دُھرندھر‘‘: سینسر بورڈ سے پاس، کیا رنویر کی دو سال کی محنت کامیاب ہوگی؟

فیفا فائنل ڈرا شو کی میزبانی ہائیڈی کلوم اور کیون ہارٹ کریں گے
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکے فائنل ڈرا شو کے لیے عالمی معیار کی تفریحی لائن اَپ کی نقاب کشائی کر دی ہے۔ یہ شو تاریخی جان ایف کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس، واشنگٹن ڈی سی میں ۵؍ دسمبر بروز جمعہ ۲۰۲۵ء کو منعقد ہوگا۔ دنیا بھر سے لاکھوں ناظرین کی توقع ہے اور یہ شو تفریحی دنیا کی کچھ سب سے زیادہ پہچانی جانے والی شخصیات کو ایک ساتھ لائے گا کیونکہ فٹبال کا سب سے بڑا اسٹیج ایک تاریخی لمحے کے لیے تیار ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:آپ کو برطرف کیا جا سکتا ہے۔ روی شاستری نے گوتم گمبھیر کو خبردار کیا

اس شو کی مشترکہ میزبانی سپر ماڈل، پروڈیوسر اور ایمی ایوارڈ یافتہ ٹیلی ویژن شخصیت ہائیڈی کلوم، اپنی نسل کے سب سے کامیاب کامیڈین اور اداکار ہیں ان کے ساتھ کیون ہارٹ اور ڈینی رامیرز بھی ہوںگے ۔ جو ۲۰۲۶ء کے اس انتہائی متوقع ایونٹ میں گرمجوشی اور ہالی ووڈ کا انداز شامل کریں گے۔ہائیڈی کلوم جو  ۲۰۰۶ء میں جرمنی میں ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل بھی فائنل ڈرا میں شریک ہوئی تھیں، اس بار دوبارہ اس سٹیج پر آ رہی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ۲۰؍ سال پہلے اپنے آبائی ملک میں اس شو میں شامل ہونے کے بعد، دوبارہ فائنل ڈرا کی میزبانی کرنا واقعی غیر معمولی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK