Inquilab Logo Happiest Places to Work

روس نے ہندوستان پر روسی خام تیل نہ خریدنے کے امریکی دباؤ کو غلط قرار دیا

Updated: August 20, 2025, 6:44 PM IST | New Delhi

ایک سینئر روسی سفارت کار نے کہا ہے کہ یہ ہندوستان کے لئے ایک ’چیلنجنگ‘ صورتحال ہے اور ہمیں نئی دہلی کے ساتھ اپنے تعلقات پر ’اعتماد‘ ہے۔ روس کے خلاف مغربی ممالک کے تعزیری اقدامات پر روسی سفارت کار کا کہنا تھا کہ پابندیاں ان پر لگائی جا رہی ہیں۔

Roman Babushikn.photo:INN
رومن بابو شکن۔ تصویر:آئی این این

روس سے خام تیل خریدنے کے لیے ہندوستان  پر امریکی دباؤ ’غیر منصفانہ‘ ہے۔ ایک سینئر روسی سفارت کار نے بدھ کو یہ بات کہی۔ روسی مشن کے نائب سربراہ رومن بابوشکن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ بیرونی دباؤ کے باوجود ہندوستان روس توانائی تعاون جاری رہے گا۔ روسی سفارت کار نے کہا ہے کہ یہ ہندوستان کے لیے ایک ’چیلنجنگ‘ صورتحال ہے اور ہمیں نئی دہلی کے ساتھ اپنے تعلقات پر ’اعتماد‘ ہے۔ روسی سفارت کار کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ہندوستان کو دوست ملک کہتا ہے لیکن دوست ایسا سلوک نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیئے:حکومت کا منافع خوری کے خلاف دفعات کو دوبارہ متعارف کروانے پر غور

 روس کے خلاف مغربی ممالک کی طرف سے اٹھائے جانے والے تعزیری اقدامات پر بابوشکن نے کہا کہ پابندیاں ان لوگوں پر لگ رہی ہیں جو ان پر عائد کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی افراتفری کے درمیان برکس کا کردار ایک مستحکم قوت کے طور پر بڑھے گا۔ ان کا یہ تبصرہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے ہندوستانی اشیاء پر ٹیرف کو دُگنا کرکے ۵۰؍فیصد کرنے کے بعد ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات میں تناؤ کے پس منظر میں آیا ہے۔ اس میں روسی خام تیل کی خریداری پر۲۵؍ فیصد اضافی جرمانہ بھی شامل ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے رواں ماہ ایک ایگزیکٹیو آرڈر جاری کیا تھا جس میں نئی دہلی کی طرف سے روسی تیل کی مسلسل خریداری کے جرمانے کے طور پر ہندوستانی اشیاء پر اضافی۲۵؍ فیصد ٹیرف عائد کیا گیا تھا۔ روس سے خام تیل کی خریداری کا دفاع کرتے ہوئے ہندوستان یہ کہتا رہا ہے کہ اس کی توانائی کی خریداری قومی مفاد اور مارکیٹ کی حرکیات سے ہوتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK