Inquilab Logo Happiest Places to Work

روس چین تعلقات عالمی استحکام میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں: لاوروف

Updated: April 15, 2026, 12:57 PM IST | Moscow

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا ہے کہ روس اور چین کے تعلقات عالمی امور میں ایک مستحکم عنصر کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ’’گلوبل میجارٹی‘‘ کے لیے ان کی اہمیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Sergei Lavrov.Photo:INN
سرگئی لاوروف-تصویر:آئی این این

 روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا ہے کہ روس اور چین کے تعلقات عالمی امور میں ایک مستحکم عنصر کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ’’گلوبل میجارٹی‘‘ کے لیے ان کی اہمیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے دوران مسٹر لاوروف نے کہا کہ روس چین تعلقات عالمی معاملات میں استحکام کا باعث ہیں۔ یہ دنیا اور خاص طور پر گلوبل میجارٹی کے لیے مسلسل اہمیت اختیار کر رہے ہیں، جو تنازعات نہیں بلکہ پائیدار ترقی کے لیے پرامن ماحول کی خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھئے:لبنان پر اسرائیلی حملوں کی۱۷؍ ممالک نے مذمت کی ، کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا

 لاوروف کے مطابق، روسی صدر ولادمیر پوتن اور چینی صدر کے درمیان قریبی تعاون کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات نے ان عالمی جھٹکوں کے مقابلے میں غیر معمولی مضبوطی کا مظاہرہ کیا ہے، جو جدید دنیا کو معاشی اور جغرافیائی سیاسی طور پر متاثر کر رہے ہیں۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ یہ عالمی اختلافات تیزی سے عسکری شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ورون دھون کی کنٹینٹ کریئیٹرسے نئی فلم کےٹیزر کے پیڈ ریویو پر بحث


ملاقات کے دوران روسی وزیر خارجہ نے چینی صدر کو اپنے ہم منصب وانگ ای کے ساتھ ہونے والی بات چیت اور خاص طور پر صدر پوتن کے آئندہ دورۂ چین کی تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران  لاوروف نے اعلان کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن ۲۰۲۶ءکے پہلی ششماہی میں چین کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران تعلیم کے شعبے میں جاری تعاون کے پروگراموں کو سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے بھی اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ بدلتے ہوئے بین الاقوامی ماحول میں روس اور چین کے تعلقات کی خاص اہمیت اور قدر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK