روسی میں چاقو کے حملے میں چار ہندوستانی طلبہ سمیت متعدد افرا زخمی ہوگئے ، روسی وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے چار افراد طبی امداد حاصل کر رہے ہیں۔ ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر تین کی حالت معتدل ہے۔
EPAPER
Updated: February 08, 2026, 5:06 PM IST | Moscow
روسی میں چاقو کے حملے میں چار ہندوستانی طلبہ سمیت متعدد افرا زخمی ہوگئے ، روسی وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے چار افراد طبی امداد حاصل کر رہے ہیں۔ ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر تین کی حالت معتدل ہے۔
میڈیا رپورٹس اور ماسکو میں ہندوستانی مشن کے مطابق،سنیچر ۷؍ فروری کو روس کی باشکورتوستان جمہوریہ میں ایک یونیورسٹی میں چاقو کے حملے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں چار ہندوستانی طلبہ شامل ہیں۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق، وزارت داخلہ نے بتایا کہ ایک نوجوان جس کے پاس چاقو تھا، باشکورتوستان جمہوریہ میں اوفا کی اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی کے ایک ہاسٹل میں داخل ہوا، اس نے وہاں رہنے والے طلبہ پر حملہ کیا اور ان میں سے کئی کو چاقو مارا۔دریں اثناء آرٹی وی آئی ڈاٹ کام ویب پورٹل کے حوالے سے وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل ارینا وولک کا کہنا تھا کہ ’’حملہ آور نے گرفتاری کی مزاحمت کی، جس کے دوران دو پولیس اہلکاروں کو چاقو گھونپا گیا۔ مزید برآں، ملزم نے خود کو بھی زخمی کرلیا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: پاکستان: مسجد دھماکے کے بعد امریکہ نے اپنے شہریوں کیلئے ہدایات جاری کی
بعد ازاں ماسکو میں ہندوستانی سفارتخانے نے اسے ’’ایک افسوسناک واقعہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا، "کئی افراد، جن میں چار ہندوستانی طلبہ شامل ہیں، زخمی ہوئے ہیں۔‘‘ سفارتخانے نے کہا کہ وہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، اور قازان میں قونصل خانے کے اہلکار زخمی طلبہ کی مدد کے لیے اوفا کے راستے میں ہیں۔تاہم ایک ریلیز میں، روسی وفاقی وزارت صحت نے کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والے چار افراد طبی امداد حاصل کر رہے ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر تین کی حالت معتدل ہے۔بازا ٹیلیگرام چینل کے مطابق، حملہ آور، جس کی شناخت۱۵؍ سالہ نوجوان کے طور پر ہوئی ہے، کو بھی سنگین حالت میں مقامی بچوں کےاسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ نے یوکرین روس جنگ ختم کرنے کیلئے جون کی ڈیڈ لائن دی: زیلنسکی
ماسکو سے تقریباً۱۲۰۰؍ کلومیٹر مشرق میں واقع باشکورتوستان جمہوریہ کے دارالحکومت اوفا کے حکام نے واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔عینی گواہوں کے مطابق، ’’ہر طرف خون تھا۔‘‘اس کے علاوہ زخمیوں کو ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعے اسپتال لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔