عالمی نمبر ایک کھلاڑی آرینا سبالینکا نے اتوار کو برسبین انٹرنیشنل کے فائنل میں یوکرین کی مارٹا کوستیُوک کو شکست دے کر اپنے کریئر کا ۲۲؍ واں سنگلز خطاب اور سال ۲۰۲۶؍ کا پہلا خطاب جیت لیا۔
EPAPER
Updated: January 11, 2026, 5:03 PM IST | Brisbane
عالمی نمبر ایک کھلاڑی آرینا سبالینکا نے اتوار کو برسبین انٹرنیشنل کے فائنل میں یوکرین کی مارٹا کوستیُوک کو شکست دے کر اپنے کریئر کا ۲۲؍ واں سنگلز خطاب اور سال ۲۰۲۶؍ کا پہلا خطاب جیت لیا۔
عالمی نمبر ایک کھلاڑی آرینا سبالینکا نے اتوار کو برسبین انٹرنیشنل کے فائنل میں یوکرین کی مارٹا کوستیُوک کو شکست دے کر اپنے کریئر کا ۲۲؍ واں سنگلز خطاب اور سال ۲۰۲۶؍ کا پہلا خطاب جیت لیا۔ سبالینکا نے ایک گھنٹہ ۱۸؍ منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں عالمی نمبر ۲۶؍ کوستیُوک کو۴۔۶، ۳۔۶؍ سے ہرایا اور مسلسل دوسرے سال برسبین انٹرنیشنل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
The Tiger roars again in Brisbane!
— Brisbane International (@BrisbaneTennis) January 11, 2026
Congratulations to our 2026 Women`s Singles champion, Aryna Sabalenka! pic.twitter.com/260gSnW1XB
کوستیُوک کے خلاف اس فتح کے ساتھ سبالینکا نے آسٹریلین اوپن کے وارم اپ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں انہوں نے پانچ میچز میں ایک بھی سیٹ نہیں گنوایا۔اس کامیابی کے بعد سبالینکا ٹورنامنٹ کی ۱۷؍سالہ تاریخ میں برسبین انٹرنیشنل کا مسلسل خطاب جیتنے والی تیسری خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ ۲۰۲۳ء کے آغاز سے آسٹریلیا میں ان کا مجموعی ریکارڈ ۳۸؍ فتوحات اور صرف دو شکستوں پر مشتمل ہے۔
سبالینکا نے فائنل میں دونوں سیٹس کے آغاز میں ۰۔۳؍ کی برتری حاصل کی۔ اگرچہ کوستیُوک پہلے سیٹ میں واپسی میں کامیاب ہو گئیں، تاہم دوسرے سیٹ میں سبالینکا نے دباؤ برقرار رکھا اور ایک زبردست وائیڈ سرو کے ذریعے پہلا ہی چیمپئن شپ پوائنٹ جیت کر مقابلہ ختم کر دیا۔سبالینکا اب ۱۸؍ جنوری سے میلبورن میں شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں چار برسوں میں تیسرا خطاب جیتنے کی کوشش کریں گی۔
Elina Svitolina captured her 19th career title with a straight-sets victory over Wang Xinyu in the ASB Classic final on Sunday.
— ASB Classic (@ASB_Classic) January 11, 2026
👉 https://t.co/kgv5u2G7h6 pic.twitter.com/kS7bIAlPhK
ایلینا سویتولینا کی فتوحات کا سلسلہ جاری، خطاب پر قبضہ
ٹاپ سیڈ یوکرینی کھلاڑی ایلینا سویتولینا نے اتوار کو نیوزی لینڈ کے آکلینڈ میں کھیلے گئے اے ایس بی کلاسک کے فائنل میں چین کی وانگ شِن یو کو۳۔۶، ۶۔۷؍سے شکست دے کر اپنے کریئر کا ۱۹؍واں ڈبلیو ٹی اے خطاب جیت لیا۔ایلینا سویتولینا نے پورے ٹورنامنٹ میں جارحانہ انداز اپنایا۔ فائنل میچ میں انہوں نے اپنی بیس لائن گیم اور بہترین سروس کے ذریعے حریف کھلاڑی کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ یہ جیت ان کے کریئر کے لیے اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ وہ انجری اور وقفے کے بعد دوبارہ اپنی بہترین فارم میں نظر آ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:مانچسٹر سٹی نےایکسیٹر سٹی کے خلاف ۱۰؍گول کئے
۳۱؍ سالہ سویتولینانے میچ میں تمام چار بریک پوائنٹس بچائے، پہلی سروس پر۷۴؍ فیصد پوائنٹس حاصل کیے اور پہلے سیٹ میں۲۔۴؍ کے اسکور پر وانگ کی سروس توڑ کر فیصلہ کن برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں انہوں نے سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک اپنے نام کیا۔
یہ کامیابی سویتولینا کے لیے خاص رہی، جنہوں نے ۲۰۲۵ء کے اختتام پر انجری کے باعث جاری شکستوں کے سلسلے کو ختم کرتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے ۲۵۰؍ ایونٹ میں مسلسل پانچ فتوحات حاصل کیں۔ ایک گھنٹہ ۴۲؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ کے بعد سویتولینا نے کہاکہ ’’ایک اور ٹائٹل جیتنا واقعی شاندار احساس ہے، خاص طور پر سال کے بہترین اختتام کے بعد۔‘‘ساتویں سیڈ،۲۴؍ سالہ وانگ شِن یو اپنے کریئر کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے فائنل کھیل رہی تھیں۔ اس سے قبل وہ گزشتہ جون میں برلن میں ہونے والے فائنل میں پہنچی تھیں، جہاں انہیں مارکیٹا وونڈروسووا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔