Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان کو راحت، راجستھان ہائی کورٹ نے ضمانتی وارنٹ پر روک لگا دی

Updated: April 08, 2026, 2:01 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو پان مسالہ اشتہار معاملے میں راجستھان ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ ہائی کورٹ نے جے پور ضلع صارف کمیشن۲؍ کی جانب سے ان کے خلاف جاری کیے گئے ضمانتی وارنٹ پر روک لگا دی ہے۔

Salman Khan.Photo:INN
سلمان خان۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو پان مسالہ اشتہار معاملے میں راجستھان ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ ہائی کورٹ نے جے پور ضلع صارف کمیشن۲؍ کی جانب سے ان کے خلاف جاری کیے گئے ضمانتی وارنٹ پر روک لگا دی ہے۔ جسٹس انوپ سنگھی کی بنچ نے سلمان خان اور دیگر افراد کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے بعد یہ حکم جاری کیا۔
عدالت کے اس فیصلے کے بعد اب سلمان خان کو ۱۳؍ اپریل کو صارف کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ تاریخ پہلے آخری موقع کے طور پر مقرر کی گئی تھی اور اگر وہ پیش نہ ہوتے تو ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیے جانے کی بات کہی گئی تھی۔ یہ معاملہ یوگیندر سنگھ بدیال کی جانب سے دائر شکایت سے جڑا ہوا ہے۔ شکایت کنندہ نے راجشری پان مسالہ اور اس کے برانڈ ایمبیسیڈر سلمان خان پر گمراہ کن اشتہارات چلانے کا الزام لگایا ہے۔ ان مصنوعات کی تشہیر ’’کیسر یکت الائچی‘‘ اور’’کیسر یکت پان مسالہ‘‘ کے طور پر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:اللو ارجن کی نئی فلم کا نام ظاہر، فلم ’’راکا ‘‘ میں نئے لُک میں نظرآئیں گے


۶؍ جنوری ۲۰۲۶ء کو صارف کمیشن نے ان مصنوعات کے اشتہارات پر عبوری پابندی لگا دی تھی، لیکن ۹؍ جنوری کو بھی جے پور، کوٹا سمیت کئی شہروں میں ہورڈنگز نظر آئے، جسے کمیشن نے اپنے حکم کی خلاف ورزی قرار دیا۔کمیشن نے تبصرہ کیا کہ مشہور شخصیت ہونا اس بات کا مطلب نہیں کہ کوئی قانون سے بالاتر ہو جائے۔ کمیشن نے یہ بھی کہا کہ وارنٹ جاری ہونے کے باوجود بار بار پیش نہ ہونا عدالتی نظام پر عوام کے اعتماد کو کمزور کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:آر بی آئی نے موجودہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح ۶ء۴؍ فیصد رہنے کا اندازہ لگایا


کمیشن نے سلمان خان کے خلاف چار بار ضمانتی وارنٹ جاری کیے، لیکن ان پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ حالیہ سماعت میں کمیشن نے ناراضگی ظاہر کی تھی اور سخت کارروائی کی وارننگ دی تھی۔ کمیشن نے کہا تھا کہ مشہور شخصیت ہونا اس بات کا مطلب نہیں کہ کوئی قانون سے اوپر ہو جائے۔ سلمان خان کی جانب سے سینئر وکیل آر پی سنگھ، جی ایس بافنا، دویش شرما، ورون سنگھ اور شیو انگشو نول نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK