Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوپی اسمبلی کے مانسون اجلاس کے پہلے دن سماجوادی کے اراکین کا احتجاج

Updated: August 04, 2026, 10:19 AM IST | Hamidullah Siddiqui | Lucknow

چندہ چوری، نیٹ میں پیپر لیک، بے روزگاری اور دیگرعوامی مسائل پر بلند نعروں سے ایوان گونج اٹھا، کارروائی ملتوی، ایوان کے باہر بھی مظاہرہ۔

Opposition protest outside UP Assembly. Photo: INN
یوپی اسمبلی کے باہر اپوزیشن کا مظاہرہ۔ تصویر: آئی این این

اتر پردیش اسمبلی کے مانسون اجلاس کے پہلے ہی دن سماجوادی پارٹی کے اراکین اسمبلی اور قانون ساز کونسل نے مختلف عوامی مسائل کو لے کر زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے رام مندر میں چندہ چوری، نیٹ امتحان میں پیپر لیک، بے روزگاری، مہنگائی، کھاد و بیج کی قلت، سیلاب اور ریزرویشن سے متعلق مبینہ بے قاعدگیوں پر حکومت کو نشانہ بنایا۔ایس پی کے اراکین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر چندہ چور، گدی چھوڑ ،نیٹ ہے یا چیٹ ہےاورچندے کا پیسہ کہاں ملے گا؟ بی جے پی کے کھاتے میں جیسے نعرے درج تھے۔

یہ بھی پڑھئے: جالنہ میں گئو کشی کے بہانے بجرنگ دل کا ہنگامہ،کشیدگی کے دوران ایک زخمی

  مظاہرین کا الزام تھا کہ حکومت ایودھیا کے رام مندر کے چندے سے متعلق چوری کے معاملے میں حقیقت کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، اسلئے اس معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ کرائی جائے۔اس دوران سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ضیاء الدین رضوی نے ’انقلاب‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف چار روزہ اسمبلی اجلاس عوامی مسائل پر سنجیدہ بحث کیلئے ناکافی ہے۔ ان کے مطابق حکومت مانسون اجلاس کو مؤثر طریقے سے چلانا ہی نہیں چاہتی کیونکہ وہ عوام کے سوالات کا سامنا کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے اہم مسائل پر حکومت بحث سے بچ رہی ہے۔ رضوی نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے اراکین مانسون اجلاس کے دوران روزانہ اسمبلی کے احاطے میں چودھری چرن سنگھ کے مجسمے کے قریب دھرنا دیں گے اور ایوان کے اندر بھی ان مسائل پر حکومت کا محاسبہ کریں گے۔

ایس پی کےدیگر اراکین نے بھی مطالبہ کیا کہ ایوان میں عوامی مسائل پر تفصیلی بحث کرائی جائے۔ ان کا الزام تھا کہ حکومت نے جان بوجھ کر مانسون اجلاس کی مدت کم رکھی ہے تاکہ عوامی مسائل پر بحث نہ ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK