Inquilab Logo Happiest Places to Work

مہنگائی کیخلاف سماجوادی پارٹی کا پُر زور احتجاج

Updated: June 18, 2026, 10:42 AM IST | Lucknow

کارکن بیل گاڑی سے کلکٹریٹ پہنچے، بیروزگاری کے خلاف بھی آواز بلند کی۔

Socialist workers protesting against inflation with a bullock cart. Photo: INN
سماجوادی کارکن مہنگائی کے خلاف بیل گاڑی کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

عرصہ بعد سماجوادی پارٹی بدھ کو مہنگائی سمیت کئی مدعوں پر سڑک پر اتری ۔ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر ضلع یونٹس نے مہنگائی ، نیٹ پیپر لیک ، ایودھیا میں چندہ چوری ہونے اور نظم و نسق سمیت کئی موضوعات پرکلکٹریٹ پر دھرنا دیا۔

اس دھرنے میںموہن لال گنج کے رکن پارلیمنٹ آر کے چودرھری ، سابق رکن اسمبلی امبریش سنگھ پشکر، اور ریاستی سکریتری اشوک یادو سمیت کئی سینئر لیڈران شامل ہوئے ۔ دھرنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ میمورنڈم بھیجا گیا۔ جمعرات کو سماجوادی پارٹی کی مہانگر یونٹ بھی مظاہرہ کرےگی۔  موہن لال گنج ، ملیح آباد، سروجنی نگر، بخشی کا تالاب اسمبلی حلقوں کے کارکنان قیصرباغ واقع پارٹی کے ضلع دفتر پر جمع ہوئے ۔ یہاں سے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر احتجاج کرتے ہوئے کارکنان بیل گاڑی لے کر کلیکٹریٹ تک پہنچے ۔ وہیں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ پر بھی احتجاج درج کرایا۔ کسانوں کو کھاد ملنے میں ہورہی دقت ، مسلسل بڑھ رہی بے روزگاری ، جرائم میں اضافہ ، خواتین کے خلاف ظلم سمیت دیگر مسائل پر میمورنڈم سونپا گیا۔ اس موقع پر سابق بلاک پرمکھ راج بالا راوت ، گومتی یادو، صلاح الدین مسن ، راشد علی ، سونو کنوجیہ سمیت دیگر لوگ موجود رہے ۔ اب جمعرات کو لکھنؤ کینٹ، لکھنؤ مشرق ، لکھنؤ سنٹرل ، لکھنؤ شمالی اور لکھنؤ مغرب اسمبلی حلقہ کے کارکنان بھی مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK