سیمسنگ انڈیا نے اپنے ٹیلی ویژن اور ہوم اپلائنسز کاروبار میں ملازمین کی تخفیف شروع کردی ہے۔ متعدد رپورٹس کے مطابق کمپنی نے بڑھتی ہوئی لاگت، کم ہوتی طلب اور تنظیمی سطح پر جاری ازسرنو تشکیل کے درمیان اخراجات کم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔
EPAPER
Updated: September 08, 2026, 7:03 PM IST | New Delhi
سیمسنگ انڈیا نے اپنے ٹیلی ویژن اور ہوم اپلائنسز کاروبار میں ملازمین کی تخفیف شروع کردی ہے۔ متعدد رپورٹس کے مطابق کمپنی نے بڑھتی ہوئی لاگت، کم ہوتی طلب اور تنظیمی سطح پر جاری ازسرنو تشکیل کے درمیان اخراجات کم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔
سیمسنگ انڈیا نے اپنے ٹیلی ویژن اور ہوم اپلائنسز کاروبار میں ملازمین کی تخفیف شروع کردی ہے۔ متعدد رپورٹس کے مطابق کمپنی نے بڑھتی ہوئی لاگت، کم ہوتی طلب اور تنظیمی سطح پر جاری ازسرنو تشکیل کے درمیان اخراجات کم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔رپورٹس کے مطابق ملازمین کی تعداد میں کمی کا اثر مختلف سطحوں پر کام کرنے والے افراد پر پڑ رہا ہے۔ متاثر ہونے والے عہدوں میں ڈائریکٹر، ٹیم لیڈر، برانچ منیجر اور ایریامنیجر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:آشا بھوسلے نے ایک وقت عدنان سمیع کی پزیرائی کی تھی
ذرائع کے مطابق یہ چھٹنی کئی مرحلوں میں کی جا رہی ہے اور گزشتہ چند دنوں کے دوران بعض ملازمین کو ملازمت ختم کیے جانے کے خطوط بھی جاری کیے گئے ہیں۔ کچھ ملازمین سے مبینہ طور پر کہا گیا ہے کہ وہ نوٹس پیریڈ مکمل کیے بغیر فوری طور پر ملازمت چھوڑ دیں۔ رپورٹس پرسیمسنگ سے رابطہ کیے جانے پر کمپنی نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
دوسری جانب، متاثرہ ملازمین کے لیے کمپنی کی جانب سے سیورنس پیکیج بھی دیا جا رہا ہے۔ اس پیکیج میں تین ماہ کی تنخواہ کے علاوہ ملازمت کے ہر مکمل سال کے لیے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ شامل ہونے کی اطلاع ہے۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں کنزیومر الیکٹرانکس کمپنیاں کمزور طلب اور بڑھتے ہوئے آپریٹنگ اخراجات کے دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق میموری چپس کی بلند قیمتیں، خام مال کی بڑھتی لاگت اور ہندوستانی روپے کی قدر میں کمی نے بھی کمپنیوں کے اخراجات میں اضافہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کے خلاف ٹی ۲۰؍ میں جاپان کی قیادت کینڈل کاڈوواکی فلیمنگ کریں گے
رپورٹس میں ہندوستانی اسمارٹ فون مارکیٹ کے حوالے سے بھی دباؤ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ہندوستان میں اسمارٹ فون شپمنٹس میں سالانہ بنیاد پر تقریباً۱۲؍ فیصد کمی ریکارڈ کیے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ بعض صنعتی ماہرین کا اندازہ ہے کہ ۲۰۲۶ء میں ہندوستانی اسمارٹ فون مارکیٹ میں سالانہ بنیاد پر تقریباً ۱۳؍ فیصد کمی ہوسکتی ہے، تاہم سال کی دوسری ششماہی میں تہواروں کے سیزن کی طلب کے باعث پہلی ششماہی کے مقابلے میں صورتحال بہتر رہنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔سیمسنگ نے اپنی ٹیلی ویژن اور ہوم اپلائنسز سیلز ٹیموں کو ایک ساتھ لانے کا منصوبہ بھی بنایا تھا، تاہم رپورٹس کے مطابق اس تنظیم نو کو اب دسمبر کی سہ ماہی تک مؤخر کردیا گیا ہے۔مالی کارکردگی کی بات کی جائے تو سیمسنگ انڈیا نے مالی سال۲۰۲۵ء میں۱ء۱؍ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ آمدنی اور۱۱۲۸۷؍ کروڑ روپے کا منافع درج کیا تھا۔ادھر ایک رپورٹ میں یہ بھی اندازہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ۲۰۲۶ء کے اختتام تک عالمی سطح پر فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کی مجموعی شپمنٹ ۱۰۰؍ ملین یونٹس سے تجاوز کرسکتی ہے۔ فولڈ ایبل فون مارکیٹ کے لیے یہ ایک اہم سنگ میل ہوگا، کیونکہ اس زمرے کا پہلا تجارتی طور پر دستیاب فولڈ ایبل اسمارٹ فون تقریباً آٹھ سال قبل مارکیٹ میں آیا تھا۔