Inquilab Logo

سنجے راؤت ٹی وی پر آتے ہیں تو لوگ چینل بدل دیتے ہیں: بھومرے

Updated: September 18, 2023, 1:31 PM IST | Agency | Hingoli

ریاستی وزیر نے کہا کہ سنجےراؤت کو پریس کانفرنس میںآنا چاہئے تھا ،صرف بڑی بڑی باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔

Sandipanrao Bhumre. Photo. INN
ریاستی وزیر سندیپن بھومرے۔ تصویر:آئی این این

شندے گروپ اور ٹھاکرے گروپ کے درمیان الزام تراشیاں شندے گروپ کی بغاوت کے ڈیڑھ سال بعد بھی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔شندے گروپ کےلیڈر اور روزگار گیارنٹی اسکیم (ای جی ایس) وزیر سندیپن راؤ بھومرے نے ایک بار پھر ایم پی سنجے راؤت کو نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ اب ٹی وی پر سنجے راؤت کو دیکھتے ہیں تو چینل بدل دیتے ہیں ۔سندیپن بھومرے نے کہا کہ ’’سنجے راؤت جو کہتے ہیں اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ اگر آپ صبح ۹؍ بجے ٹی وی آن کریں تو سنجے راؤت کچھ نہ کچھ بڑبڑ کرتے نظر آئیں گے۔ اس لیے سنجے راؤت کیا کہہ رہے ہیں اس پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘بھومرے نے کہا کہ گزشتہ۱۲؍مہینوں میں ہم نے۳۶؍ اصلاح شدہ انتظامی تجویز کو منظوری دی ہے ، پچھلی حکومت کے دوران ایسی صرف ایک تجویز کو منظوری دی گئی تھی ، آپ سنجے راؤت سے پوچھیں کہ سابقہ حکومت کے دوران ایسا کیوں کیا گیا؟سنجے راؤت کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے۔ صبح جب لوگ ٹی وی آن کرتے ہیں تو اس پر سنجے راؤت نظر آتے ہیں تو لوگ چینل بدلنے لگتے ہیں ۔
 سندیپن بھومرے نے مزید کہا کہ سنجے راؤت وزیر اعلیٰ کے تعلق سے جو کچھ کہہ رہے ہی اس پر انہیں کوئی توجہ نہیں مل رہی ہے ۔ سنجے راؤت بطور صحافی پریس کانفرنس میں شرکت کرنے جا رہے تھے۔ پھر کیوں نہیں آئے؟ اگر سنجے راؤت نے اس کا اعلان کیا تھا تو انہیں آنا چاہئے تھا۔ کس نے انہیں روکا؟ صحافیوں کو کوئی نہیں روکتا۔سنجے راؤت صرف دکھاوا کرتے ہیں ، وہ کچھ سوچ نہیں سکتے ۔جب مراٹھا برادری نے ریزرویشن کیلئے خاموش مارچ نکالا تھا، اس وقت سنجے راؤت نے ’سامنا‘ میں کیا خبر چھاپی تھی ،یہ سب کو معلوم ہے۔مراٹھا سماج یہ نہیں بھولا کہ جب خاموش مارچ ہو رہا تھا تو سنجے راؤت نے اس کا مذاق اڑایا تھا۔ کہیں کہیں سنجے راؤت ادھو صاحب کو خوش کرنے کے لیے بھی ڈرامےبازی کرنے لگتے ہیں ۔ اگر سنجے راؤت واقعی ایک صحافی کے طور پر سوال پوچھنا چاہتے تھے تو انہیں پریس کانفرنس میں آنا چاہئے تھا ،صرف بڑی بڑی بات کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK