Inquilab Logo Happiest Places to Work

چوری کے موبائل بازیاب کرنے کے معاملے میں ستارا پولیس اول

Updated: August 29, 2025, 3:40 PM IST | Agency | Satara

سی ای آئی آر پورٹل کے ذریعے سال بھر میں ۲۲؍ سو موبائل بر آمد کئے، ۳؍ ستمبر کو گوا میں اہلکاروں کو انعام دیا جائے گا۔

CEIR portal has been launched to find specific mobiles. Photo: INN
سی ای آئی آر پورٹل خاص موبائل ڈھونڈنے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این

چوری یا گم ہونے والے موبائل کی تلاش میں آسانی کی خاطر مرکزی حکومت نے محکمۂ پولیس کیلئے  سی ای آئی آر ( سینٹر ایکوپمنٹ  آئی ڈنٹیٹی رجسٹر) پورٹل شروع کی ہے جس  پر عام شہری براہ راست اپنے موبائل گم یا چوری ہوجانے کی شکایت درج کروا سکتے ہیں اور اسی وقت اس موبائل کو بلاک کروا سکتے ہیں۔ مہاراشٹر میں ستارا پولیس نے  اس پورٹل کے  ذریعے  ایک سال میں چوری یا گم ہونے والے ۲۲؍ سو موبائل بر آمد کرکے ان کے مالکان کو واپس کئے ہیں جسکی وجہ سے موبائل بازیابی  کے معاملے میں ستارا    پولیس کو  رریاست میں (ممبئی پولیس  کو چھوڑ کر ) اول مقام حاصل ہوا ہے۔ 
  اطلاع کے مطابق  سی ای آئی آر ایک ایسا پورٹل ہے جس پر نہ صرف عام شہری اپنے موبائل کے چوری ہوجانے کی شکایت درج کروا سکتے ہیں بلکہ اسی وقت اس موبائل کو بلاک بھی کروا سکتے ہیں تاکہ اس کا غلط استعمال نہ ہو۔ اس پورٹل کے ذریعے پولیس بہ آسانی یہ معلوم کر لیتی ہے کہ شکایت کنندہ کا موبائل اس وقت کہاں ہے ۔ ۲۵۔ ۲۰۲۴ء میں مہاراشٹر میں ستارا پولیس نے تقریباً ۲۲؍ سو موبائل اس پورٹل کے ذریعے بر آمد کئے اور ان کے اصل مالکان کو اپس کئے۔ ان میں کئی موبائل ایسے بھی تھے جو  چور ریاست کے باہر لے گئے تھے لیکن  آئی  ایم آئی نمبر کے ذریعے ستارا پولیس نے انہیں ڈھونڈ نکالا اور ان ریاستوں کی پولیس کی مدد سے و ہاں منگوا لیا۔    اس کی وجہ سے  عوام کا کم از کم موبائل بازیابی کے معاملے میں پولیس پر اعتماد قائم ہوا ہے۔اطلاع کے مطابق ستارا ضلع میں ستارا شہر  پولیس اسٹیشن کے انچارج  راجندر مسکے کی رہنمائی میں سب سے زیادہ ۳۰۰؍ موبائل بر آمد کئے گئے ہیں۔ 
محکمہ نشر واشاعت نے  پورٹل کےذریعے برآمد کئے گئے موبائل کی تعداد اور ریکارڈ کے مطابق ایک رینکنگ فریم تیار کیا ہے تاکہ ضلع سطح پر پولیس کی کارکردگی  کا اندازہ لگایا جا سکے۔ اس معاملے میں مہاراشٹر میں ستارا پولیس اول آئی ہے۔ ستارا پولیس کے ان افسران اور اہلکاروں کو ۳؍ ستمبر کے دن گوا میں ایک تقریب کے دوران انعام دیا جائے گا جنہوں نے موبائل ضبط کرنے کے معاملے میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔ ضلع ایس پی نے اپنے اہلکاروں کی ستائش کی ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK