Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی سفیرعبدالعزیز الواصل یو این جنرل اسمبلی کے نائب صدر، اینالینا بیرباک صدر

Updated: June 05, 2025, 6:01 PM IST | New York

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب کے مستقل نمائندے، سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل کو جنرل اسمبلی کے ۸۰؍ ویں اجلاس کیلئے ایشیائی گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے نائب صدر منتخب کر لیا ہے۔ متنازع سابق جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک صدر منتخب ہوئیں۔

Abdulaziz Al-Wasel and Annalina Baerboch. Photo: INN.
عبدالعزیز الواصل اوراینالینا بیرباک۔ تصویر: آئی این این۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب کے مستقل نمائندے، سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل کو جنرل اسمبلی کے ۸۰؍ ویں اجلاس کیلئے ایشیائی گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے نائب صدر منتخب کر لیا ہے۔ ڈاکٹر الواصل کو سعودی عرب کے ممتاز ترین سفارت کاروں میں شمار کیا جاتا ہے، جنہیں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مملکت کی نمائندگی کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ اپنے مختلف عہدوں کے ذریعے بین الاقوامی تنظیموں میں سعودی عرب کی موجودگی کو مضبوط بنانے میں مسلسل کردار ادا کرتے آ رہے ہیں۔ یہ تقرری اقوام متحدہ کے نظام میں مملکت کی فعال شمولیت کو بڑھانے اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اس کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے جو سعودی وژن ۲۰۳۰ءکے مقاصد کے مطابق ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: چین کے صدر کو پسند کرتا ہوں لیکن وہ بہت سخت ہیں، ان سے ڈیل کرنا مشکل ہے: ڈونالڈٹرمپ

اسرائیل نواز سابق جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر منتخب
متنازع سابق جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک جو اپنے صہیونی موقف اور فلسطین میں اسرائیل کے اقدامات کی بھرپور حمایت کیلئے جانی جاتی ہیں ، گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے۸۰؍ویں اجلاس کی صدر منتخب ہوئیں ، جو اقوام متحدہ کیلئے نمائندہ ادارے کے طور پر کام کرتی ہے۔ روس کی درخواست پر خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونے والے انتخاب میں اینالینا بیرباک کو ۱۶۷؍اورہیلگا شمڈ کو محض۷؍ ووٹ ملے، جبکہ۱۴؍ ممالک نے ووٹنگ سے پرہیز کیا۔ اینالینا بیرباک ستمبر ۲۰۲۵ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر کا عہدہ سنبھالنے والی ہیں جو موجودہ فلیمون یانگ کی جگہ لیں گی، جن کی صدارت کی مدت ایک سال ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK