Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی عرب : نایاب پرندے کی نیلامی، کنیڈین باز۳؍لاکھ۶۴؍ہزار ڈالر میں میں خریداگیا

Updated: August 19, 2026, 1:23 PM IST | Agency | Riyadh

سعودی عرب میں جاری ’فالکن بریڈرز نیلامی‘ میں امسال کا اب تک کا سب سے مہنگا سودا ہوا ہے۔ اس نیلامی میںایک نایاب باز خریداروں کی توجہ کا مرکز رہا، اس کی بولی۲؍لاکھ سے شروع ہوئی اور بازکے شوقین خریداروں میں مسابقت آرائی دیکھی گئی، اسی کا نتیجہ رہا کہ یہ بولی ۱۳؍ لاکھ ریال تک جا  پہنچی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

سعودی عرب میں جاری ’فالکن بریڈرز نیلامی‘ میں امسال کا اب تک کا سب سے مہنگا سودا ہوا ہے۔ اس نیلامی میںایک نایاب باز خریداروں کی توجہ کا مرکز رہا، اس کی بولی۲؍لاکھ سے شروع ہوئی اور بازکے شوقین خریداروں میں مسابقت آرائی دیکھی گئی، اسی کا نتیجہ رہا کہ یہ بولی ۱۳؍ لاکھ ریال تک جا  پہنچی۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ’انٹرینشل فالکن بریڈرز نیلامی‘ میں کینیڈا میں پالا گیا ایک نایاب باز۱۳؍ لاکھ سعودی ریال (تقریباً۳؍ لاکھ۴۶؍ ہزار ڈالر) میں فروخت ہوگیا، جو رواں سال کی نیلامی میں سب سے مہنگا فروخت ہونے والا باز بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ- ایران۶۰؍ روزہ مفاہمت نامہ کی مدت ختم، اہم اہداف حاصل نہ ہوسکے

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے  مطابق ملہم میں منعقدہ بین الاقوامی فالکن بریڈرز نیلامی کے ۷؍ویں روز اس نایاب پرندے کی بولی۲؍ لاکھ ریال سے شروع ہوئی، تاہم خریداروں کے درمیان سخت مقابلے کے باعث قیمت بڑھتے بڑھتے۱۳؍ لاکھ ریال تک جا پہنچی۔کینیڈا کے ایک فارم میں پرورش پانے والے دو باز مجموعی طور پر۱۴؍ لاکھ۵۰؍ ہزار سعودی ریال میں نیلام ہوئے یعنی اسی کینیڈین فارم کا ایک اور خالص جیر فالکن چوزہ بھی اسی شام ایک  لاکھ۵۰؍ ہزار ریال میں فروخت ہوا۔ اس خوبصورت باز کو خریدنے والی سعودی کمپنی’ نووا فالکن کمپنی‘ کے نمائندے شدید الراشدی نے نیلامی کے منتظمین کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں کہا کہ یہ پرندہ نایاب ہے اور نایاب پرندوں کی کوئی مقررہ قیمت نہیں ہوتی۔  خیال رہے کہ گزشتہ برس اس نیلامی میں سب سے مہنگا باز۱۲؍ لاکھ ریال میں فروخت ہوا تھا، تازہ ترین سودا خلیجی خطے میں اعلیٰ نسل کے نایاب بازوں کی غیر معمولی قیمتوں کا ایک اور ثبوت قرار دیا جارہا ہے۔۲۵؍اگست تک جاری رہنے والی بین الاقوامی فالکن بریڈرز نیلامی میں مختلف ممالک کے بریڈرز، خریدار اور فالکنری کے شوقین افراد شرکت کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK