Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی عرب: اجازت نامے کے بغیر ۲۸؍ لوگوں کو حج پر بھیجنے کے الزام میں ۸؍ گرفتار

Updated: June 05, 2024, 6:51 PM IST | Makkah

۸؍مشتبہ افراد جن میں تین غیر سعودی اور پانچ مملکت سے تعلق رکھتے ہیں، کو حج کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر روکا گیا تھا ان کے پاس حج کرنے کیلئے درکار اجازت نامے نہیں تھے۔

Saudi authorities have appealed to everyone to follow the rules of Hajj. Photo: INN.
سعودی حکام نے سبھی سے حج کے قوانین کی پاسداری کرنے کی اپیل کی ہے۔ تصویر: آئی این این۔

وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ حج سیکوریٹی فورسز نے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر۲۸؍ افراد کو منتقل کرنے والے آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے پاس حج کے اجازت نامے نہیں تھے۔ ۸؍مشتبہ افراد جن میں تین غیر سعودی اور پانچ مملکت سے تعلق رکھتے ہیں، کو حج کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر روکا گیا تھا ان کے پاس حج کرنے کیلئے درکار اجازت نامے نہیں تھے۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی موسمی انتظامی کمیٹیوں نے مجرموں کے خلاف انتظامی فیصلے جاری کئے، جو ہر ایک کو۱۵؍ دن جیل میں گزاریں گے اور ہر خلاف ورزی کرنے والے کیلئے ۱۰؍ ہزار ریال جرمانہ ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: عالمی میڈیا کا اپوزیشن کی سخت ٹکر کااعتراف

اس کے علاوہ مجرموں کا نام بھی لیا جائے گا اور ان کو شرمندہ بھی کیا جائے گا اور غیر سعودیوں کو قید کی سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔ حکام نے خلاف ورزی کرنے والوں کو لے جانے کیلئے استعمال ہونے والی تین گاڑیوں کو بھی ضبط کر لیا ہے۔ وزارت نے تمام شہریوں اور تارکین وطن سے حج کے قواعد، ضوابط اور ہدایات پر سختی سے ہابندی کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ تمام عازمین مناسک حج کی ادائیگی میں محفوظ اور آرام دہ محسوس کریں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK