سعودی عرب میں موسم گرما کے پیش نظر ۳؍ ماہ تک دوپہر میں ۳؍ گھنٹے (۱۲؍ سے ۳) دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: June 10, 2025, 10:00 PM IST | Riyadh
سعودی عرب میں موسم گرما کے پیش نظر ۳؍ ماہ تک دوپہر میں ۳؍ گھنٹے (۱۲؍ سے ۳) دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت (ایم ایچ آر ایس ڈی) نے اعلان کیا ہے کہ اتوار ۱۵؍ جون سے ۱۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء تک تمام نجی شعبے کی کمپنیوں اور اداروں کیلئے دوپہرسورج کی روشنی میںکام پر پابندی ہوگی۔ وزارت پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کی قومی کونسل کے تعاون سے دوپہر ۱۲؍ سے ۳؍ بجے تک سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی لگانا شروع کر دے گی۔ اس کی مدت کار ۳؍ ماہ ہوگی۔ وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ پرائیویٹ سیکٹر میں کارکنوں کی حفاظت اور صحت کے تحفظ کا ایک حصہ ہے جس کے ذریعے ان کے کام کو براہ راست سورج کی روشنی میں کھلے میں کرنے پر پابندی ہے۔ اس کا مقصد انہیں صحت کے ممکنہ خطرات سے بچانا اور بین الاقوامی پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کے معیارات کے مطابق صحت مند اور محفوظ کام کا ماحول فراہم کرنا ہے۔
وزارت نے آجروں سے کام کے اوقات کو منظم کرنے اور اس فیصلے کی دفعات پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ مختلف خطرات سے پاک کام کا محفوظ ماحول فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا اور براہ راست سورج کی روشنی کے نتیجے میں ہونے والی پیشہ ورانہ چوٹوں اور بیماریوں کو کم کرنے کیلئے کارکردگی اور روک تھام کے اقدامات میں اضافہ کرے گا، جو پیداواری صلاحیت کو بہتر کرے گا۔ وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر پروسیجرل گائیڈ برائے پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کو سورج کی نمائش اور گرمی کی تھکن کے اثرات کو روکنے کیلئے شائع کیا۔ اس نے سب پر زور دیا کہ وہ وزارت کے کسٹمر سروس فون نمبر ۱۹۹ءء؍ یا اسمارٹ فون ایپ کیشن کے ذریعے کام پر پابندی کے فیصلے کی کسی بھی خلاف ورزی کے بارے میں مطلع کریں۔