• Fri, 24 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی عرب سے کفالہ نظام ختم ، ہندوستانیوں کو کیا فائدہ ہوگا؟

Updated: October 23, 2025, 8:00 PM IST | Riyadh

سعودی عرب میں نافذ کفالہ نظام ختم ہو گیا ، جس کے بعد مملکت میں کام کرنے والوں کو زیادہ حقوق اور آزادی میسر آئے گی، دراصل کفالہ نظام تارکین وطن مزدوروں اور ان کے مقامی کفیل کے درمیان ایک پابند معاہدہ ہوتا تھا،جس کے تحت ملازم کو سعودی میں قیام کے دوران صرف اپنے کفیل کیلئے کا کرنا پڑتا تھا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سعودی عرب میں نافذ کفالہ نظام ختم ہو گیا ، جس کے بعد مملکت میں کام کرنے والوں کو زیادہ حقوق اور آزادی میسر آئے گی، دراصل کفالہ نظام تارکین وطن مزدوروں اور ان کے مقامی کفیل کے درمیان ایک پابند معاہدہ ہوتا تھا، جس کے تحت ملازم کو سعودی میں قیام کے دوران صرف اپنے کفیل کیلئے کا کرنا پڑتا تھا۔کفالہ نظام کے تحت آجر، جو مزدور کا کفیل بھی ہوتا تھا، کو غیر معمولی قانونی اختیارات حاصل تھے۔اور مزدور کا غیر اعلان شدہ مالک ہوتا تھا، ملک چھوڑنے اور ملازمت تبدیل کرنے جیسے تمام فیصلوں کیلئے کفیل کی منظوری ضروری تھی۔لیکن اس سال کے اوائل میں سعودی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ یہ نظام ختم کرکےنئے طرز کے معاہدے کا نظام متعارف کرائے گی، تاکہ مزدوروں کی نقل و حرکت اور آزادی میں بہتری لائی جا سکے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سعودی عربیہ: شیخ صالح الفوزان سعودی عرب کے مفتی اعظم مقرر

اہلکاروں کے مطابق، یہ تبدیلیاں محمد بن سلمان کے وژن۲۰۳۰ء اور نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام کے مطابق ہیں۔ ان تبدیلیوں سے سعودی عرب میں کام کرنے والے دس لاکھ سے زائد تارکین وطن مزدوروں کو فائدہ ہونے کی توقع ہے۔نئے کنٹریکٹ نظام کے تحت ملازمت کی منتقلی میں آسانی ہوگی، جس سے مزدور اپنے معاہدے کی میعاد پوری ہونے پر کفیل سے منظوری لیے بغیر نئی ملازمت اختیار کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، مزدوروں کو کفیل کو الیکٹرانک طور پر مطلع کر کے ملک سے باہر جانے، واپس آنے اور مستقل طور پر سفر کرنے کا حق بھی حاصل ہوگا، جس کے لیے اب کفیل کی رضامندی درکار نہیں ہوگی۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیا نظام مزدوروں کی آزادی میں اضافہ کرے گا اور سعودی میں ملازمت کے خواہش مند مزدوروں کو مملکت کی جانب راغب کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK