Updated: October 23, 2025, 6:07 PM IST
| Riyadh
سعودی عربیہ کے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے سعودی عالم، شیخ صالح الفوزان کو ملک کا مفتی اعظم مقرر کیا ہے، یہ تقرری ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر عمل میں آئی، شاہی فرمان کے مطابق، شیخ الفوزان کو سینئر سکالرز کونسل کا چیئرمین اور علمی تحقیق و افتاء کی مستقل کمیٹی کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان۔ تصویر: آئی این این
سعودی عربیہ کے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے سعودی عالم، شیخ صالح الفوزان کو ملک کا مفتی اعظم مقرر کیا ہے، یہ تقرری ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر عمل میں آئی، شاہی فرمان کے مطابق، شیخ الفوزان کو سینئر سکالرز کونسل کا چیئرمین اور علمی تحقیق و افتاء کی مستقل کمیٹی کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔شیخ الفوزان مرحوم مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کے قائم مقام ہیں جن کا۲۳؍ ستمبر کو انتقال ہو گیا تھا۔اس سے قبل شیخ الفوزان سینئر سکالرز کونسل اور علمی تحقیق و افتاء کی مستقل کمیٹی کے رکن تھے۔ وہ مسلم ورلڈ لیگ سے منسلک اسلامی فقہ کونسل کے بھی رکن رہے ہیں، نیز حج کے دوران واعظین کی نگرانی کمیٹی کے بھی رکن رہے۔
یہ بھی پڑھئے: تباہ حال غزہ میں پیدا ہونے والی بچی کا نام سنگاپور کیوں رکھا گیا
۱۹۳۵ء میں القصیم میں پیدا ہونے والے شیخ الفوزان نے بریدہ میں اپنی اسکولی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے شریعت میں ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں ریاض کی کالج آف شریعت سے حاصل کیں۔ بعد میں انہیں ہائر انسٹی ٹیوٹ آف جیوڈیشری کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔۱۹۹۲ء میں وہ علمی تحقیق و افتاء کی مستقل کمیٹی کے رکن مقرر ہوئے اور آج تک اس عہدے پر فائز رہے۔ شیخ الفوزان کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ انہوں نے کئی ریڈیو پروگرام بھی کیے، جن میں نور علی الدرب جیسے مقبول پروگرام شامل ہیں۔