Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی عرب: شاہی مہمانوں کا قرآن کمپلیکس اور مدینہ کے تاریخی مقامات کا دورہ

Updated: July 12, 2026, 5:01 PM IST | Madinah

ضیوف خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے تحت آنے والے عمرہ زائرین کے پہلے گروپ نے سنیچر کو مدینہ منورہ میں کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کا دورہ کیا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

 ضیوف خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے تحت آنے والے عمرہ زائرین کے پہلے گروپ نے سنیچر کو مدینہ منورہ میں کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کا دورہ کیا۔ایس پی اے کے مطابق شاہی مہمانوں کو قرآن کریم کی طباعت، اشاعت، ترجمہ اور عالمی سطح پر مسلمانوں میں اس کی تقسیم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ایک نمائش میں کنگ فہد کمپلیکس کی تاریخ اور قرآن کریم کی خدمت کے حوالے سے نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔دورے کے اختتام پر مہمانوں کو قرآن کریم کے نسخے اور متعدد زبانوں میں تراجم تحفے کے طور پر پیش کیے گئے۔ شاہی مہمانوں نے اسلام کی خدمات کےلیے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ علمی دورے کے انعقاد پر وزارت اسلامی امور کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھئے: دوحہ: قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کا ۷۴؍ برس کی عمر میں انتقال

یاد رہے کہ۱۶؍ ایشیائی ملکوں کے۲۵۰؍ افراد پر مشتمل پہلا گروپ مدینہ منورہ پہنچا ہے۔بعد ازاں ثقافتی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مسجد قبا اورغزوہ احد کے مقام کا بھی دورہ کیا۔مہمانوں نے مسجد قبا میں نماز ادا کی اور جنگ احد کے تاریخی واقعات سے متعلق آگاہی حاصل کی۔یہ اقدام مملکت کے اسلامی ورثے کے تحفظ اور اس کی تہذیبی اہمیت کو اجاگر کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔یاد رہے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ذاتی خرچ پر مختلف ملکوں کے ایک ہزار افراد کو عمرہ کرانے کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK