Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی عرب: تیل و گیس کی متعدد تنصیبات پر آپریشن روک دیا گیا

Updated: April 10, 2026, 10:12 PM IST | Riyadh

سعودی وزارت توانائی کے ایک سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر ملی ہے کہ حالیہ جنگ میں ایران کے حملوں کے بعد مملکت میں توانائی کی اہم تنصیبات کو کو پہنچنے والے نقصان کے بعد کئی تنصیبات پر کام روک دیا گیا ہے۔

MBS And OIl.Photo:INN
ایم بی ایس اور تیل۔ تصویر:آئی این این

 ایران کے حملوں میں توانائی کی اہم تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کے بعد مملکت میں کئی تنصیابت پر کام روک دیا گیا ہے۔  سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے نے سعودی وزارت توانائی کے ایک سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حالیہ جنگ میں ایران کے حملوں کے بعد مملکت میں توانائی کی اہم تنصیبات کو کو پہنچنے والے نقصان کے بعد کئی تنصیبات پر کام روک دیا گیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق جن تنصیبات پر کام روکا گیا ہے، ان میں تیل و گیس کی پیداوار، ٹرانسپورٹیشن اور ریفائننگ کے مراکز، پیٹرو کیمیکل کی تنصیبات کے علاوہ ریاض، الشرقیہ ریجن اور ینبع انڈسٹریل سٹی میں الیکڑک سٹی سیکٹر شامل ہے۔ نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں سعودی توانائی کمپنی کے ایک سعودی اہلکار جاں بحق جب کہ سات زخمی ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ایشین باکسنگ میں ہندوستان کا ڈنکا: ہندوستان نے جیتے ۵؍ طلائی تمغے


توانائی سیکٹر میں اہم تنصیبات پر متعدد آپریشنل سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ جب کہ مملکت کی مجموعی پیداواری صلاحیت میں یومیہ ۶؍لاکھ بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ان حملوں میں عالمی مارکیٹ کو سپلائی کا مرکزی ذریعہ سمجھی جانے والی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کے ایک پمپنگ اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث اس لائن کے ذریعے یومیہ تقریباً۷؍  لاکھ بیرل تیل کی ترسیل متاثر ہوئی۔ اسی طرح منیفہ آئل فیلڈ کے پیداواری مرکز پر بھی حملہ ہوا، جس سے یومیہ تقریبا ۳؍ لاکھ بیرل پیداوار میں کمی واقع ہوئی، جبکہ اس سے قبل خریص آئل فیلڈ بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے یومیہ ۳؍لاکھ بیرل پیداوار متاثر ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل ۲۰۲۶ء: ہسرنگا کی جگہ ایل ایس جی ٹیم میں شامل ہوئے جارج لِنڈے


 حملوں کا دائرہ بڑی ریفائنریوں تک بھی پھیل گیا، جن میں الجبیل، راس تنورہ ریفائنری، ینبع اور ریاض ریفائنری شامل ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹوں کو ریفائن مصنوعات کی برآمدات براہ راست متاثر ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ الجعیمہ میں گیس پروسیسنگ کی تنصیبات آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، جس سے ایل پی جی اور قدرتی گیس کی برآمدات متاثر ہوئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK