سعودی عرب کے الاندلس اسٹیشن پر بچے کی پیدائش کا واقعہ پیش آیا، یہ ریاض میٹرو پر کسی بھی بچے کی پیدایش کا پہلا واقعہ ہے، اس منفرد لمحے کی یاد میں، ریاض میٹرو نے والدین کو ایک خصوصی تحفہ پیش کیا۔
EPAPER
Updated: January 24, 2026, 6:07 PM IST | Riyadh
سعودی عرب کے الاندلس اسٹیشن پر بچے کی پیدائش کا واقعہ پیش آیا، یہ ریاض میٹرو پر کسی بھی بچے کی پیدایش کا پہلا واقعہ ہے، اس منفرد لمحے کی یاد میں، ریاض میٹرو نے والدین کو ایک خصوصی تحفہ پیش کیا۔
ریاض کے عوامی نقل و حمل کے نظام نے الاندلس اسٹیشن پر ایک جذباتی سنگ میل عبور کیا ہے، جہاں ریاض میٹرو نیٹ ورک پر پہلے بچے کی ولادت ہوئی۔ریاض پبلک ٹرانسپورٹ کے مطابق، آپریٹنگ ٹیم نے ایمبولنس عملے کے پہنچنے سے قبل خواتین عملے کی معاونت سے پیشہ ورانہ صلاحیت، تحمل اور مضبوط انسانی جذبات کے ساتھ اس ہنگامی صورت حال کو سنبھالا۔عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے مسافروں کی سلامتی کے حوالے سےمیٹرو ملازمین کی ٹیم کی تیاری اور عزم کو اجاگر کیا، جبکہ ولادت کے دوران پُرسکون اور مربوط ردعمل کو سراہا گیا۔
بعد ازاں اس منفرد لمحے کی یاد میں، ریاض میٹرو نے والدین کو ایک خصوصی تحفہ پیش کیا جس میں ایک سال کی میعاد والے دو فرسٹ کلاس کارڈز کے علاوہ اس واقعے میں شامل تمام عملے کے اراکین کی کوششوں کے اعتراف کا ایک پیغام بھی شامل تھا۔
یہ بھی پڑھئے: پاکستان: خیبر پختونخوا میں شادی کی تقریب پر خودکش حملہ، ۷؍ جاں بحق، ۲۵؍ زخمی
واضح رہے کہ دوران سفر ولادت کے واقعات دنیا بھر میں پیش آتے رہتے ہیں، لیکن اکثر اوقات میں عملہ اس قسم کے حالات کو سنبھالنے کا اہل نہیں ہوتا، جس میں پیشہ وارانہ صلاحیت درکار ہوتی ہے، جس کے باعث اکثر متاثرین کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مناسب سہولت بروقت نہ ملنے سے کئی مرتبہ زچہ یا بچے کی موت بھی واقع ہوجاتی ہے،اس کے علاوہ نظام بھی متاثر ہوجاتا ہے،اس معاملے میں ریاض میٹرو میں پیش آنے والا واقعہ دیگراداروں کیلئے ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے، جہاں بچے کی پیدائش کا مرحلہ نہ صرف خیر کے ساتھ انجام پذیر ہوا ، بلکہ اس نے آمد ورفت کے کسی بھی نظام کو متاثر نہیں کیا ، اس کے علاوہ یہ واقعہ اس کے عملے کا انسانی جذبے سے سرشار ہونا بھی ظاہر کرتا ہے۔