خبروں میں کہا گیا کہ ۱۵؍سال سے کم عمرکے عازمین کو سعودی جانے کی اجازت نہیں ہوگی،چند گھنٹوں بعد ہی اس نئے اصول کو ختم کرتے ہوئے۱۲؍سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کیلئے جانے کی اجازت بحال کردی گئی۔
EPAPER
Updated: May 03, 2026, 1:29 PM IST | Riyadh
خبروں میں کہا گیا کہ ۱۵؍سال سے کم عمرکے عازمین کو سعودی جانے کی اجازت نہیں ہوگی،چند گھنٹوں بعد ہی اس نئے اصول کو ختم کرتے ہوئے۱۲؍سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کیلئے جانے کی اجازت بحال کردی گئی۔
سعودی عرب نے حج کیلئے عازمین کی کم از کم عمر کی حد۱۵؍سال مقرر کرنےکا فیصلہ کیا تھا لیکن یہ فیصلہ چند گھنٹوں بعد ہی واپس لے لیا گیا۔ نئی پالیسی کے تحت فیصلہ کیا گیاتھاکہ ۱۵؍سال سےکم عمر افراد حج کیلئے سعودی عرب نہیں آ سکتے، تاہم چند گھنٹے بعد ہی اس پابندی کے فیصلے کو واپس لے لیا گیا۔ نئی سعودی پالیسی سے متعلق خبروںمیںپاکستان ایئرپورٹس اتھاریٹی(پی اے اے) کے حوالے سےکہاگیاتھا کہ اب۳؍ مئی۲۰۲۶ءسے ۱۵؍ سال سےکم عمرعازمین کو حج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔
ابتدائی بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پابندی کےنفاذ کے بعد ۱۵؍سال سے کم عمر تمام عازمین کےحج ویزے منسوخ قرار دے دیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ۲۷؍مئی ۲۰۲۶ءتک ۱۵؍ سال کی عمر مکمل نہ کرنے والے عازمینِ حج سعودی عرب کے سفر کے اہل نہیں ہوں گے۔ بیان کے مطابق سعودی حکومت نےنئی حج پالیسی سے متاثرہ تمام عازمین کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: امریکی بحریہ قزاقوں کی طرح ہے لیکن ہم کوئی کھیل نہیں کھیل رہے: ٹرمپ
سعودی امیگریشن حکام نے تمام ایئر پورٹس کو ہدایت دی ہے کہ ۱۵؍سال سے کم عمر عازمین کو ایئر پورٹ پر ہی حج پرواز میں سوار ہونے سے روک دیاجائے۔ تاہم چند گھنٹوں بعد پی اے اے کی جانب سے ایک اوربیان سامنے آیا جس میںکہا گیا کہ سعودی عرب نےحج کے لیے ۱۵؍ سال عمر کی پابندی واپس لے لی ہے۔پی اے اے نے واضح کیا کہ ۱۲؍سال سے زائد عمر کے بچوںکو حج کی اجازت بحال کر دی گئی۔سابقہ پالیسی بحال کردی گئی ہے اور۱۲؍سال یا زائد عمر کےعازمین کوحج کا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ خبروں کےمطابق ۱۵؍سال کی پابندی کے تحت مسترد ویزوں کو دوبارہ پروسیس کیا جائے گا۔