Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی بحریہ قزاقوں کی طرح ہے لیکن ہم کوئی کھیل نہیں کھیل رہے: ٹرمپ

Updated: May 02, 2026, 10:09 PM IST | Washington

امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی بحریہ قزاقوں کی طرح ہے، لیکن ہم کوئی کھیل نہیں کھیل رہے، یہ بات امریکی صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں ایک تقریب میں کہی۔

Photo: X
تصویر: ایکس

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے دوران ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کرنے میں ’’قزاقوں کی طرح‘‘ کام کر رہی ہے۔ٹرمپ نے یہ تبصرے چند روز قبل امریکی افواج کی جانب سے ایک جہاز کو ضبط کیے جانے کے سلسلے میں کیے۔بعد ازاں ٹرمپ نے جمعہ کی شام پام بیچز کے فورم کلب میں کہا، ’’ہم نے جہاز پر قبضہ کر لیا، ہم نے کارگو پر قبضہ کر لیا، ہم نے تیل پر قبضہ کر لیا۔ یہ بہت منافع بخش کاروبار ہے۔ہم قزاقوں کی طرح ہیں۔ ہم کسی حد تک قزاقوں کی طرح ہیں لیکن ہم کوئی کھیل نہیں کھیل رہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: آبنائے ہرمز بحران عالمی معیشت کا گلا گھونٹ رہا ہے: انتونیو غطریس

واضح رہے کہ ایران کے کچھ جہاز ایرانی بندرگاہوں سے نکلنے کے بعد امریکہ نے ضبط کر لیے ہیں، اسی طرح ایشیائی بحری حدود میں پابندیوں سے مشروط کنٹینر جہاز اور ایرانی ٹینکر بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے۲۸؍ فروری کو ایران پر حملہ کیا تھا۔ ایران نے اسرائیل اور خلیجی ریاستوں پر اپنے حملوں سے جواب دیا جہاں امریکی اڈے موجود ہیں۔ اس کے علاوہ امریکہ-اسرائیل کے ایران پر حملوں اور اسرائیل کے لبنان میں حملوں نے ہزاروں افراد کو ہلاک اور لاکھوں کو بے گھر کر دیا ہے۔ تاہم اس جنگ نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی ہے، جو عالمی تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل کا تقریباً۲۰؍ فیصد راستہ ہے۔ٹرمپ نے یہ بھی سوال کے جواب میں کہ کیا وہ ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ کرنا بھی چاہتے ہیں، کہا، ’’میں ایرانیوں کی کال میں اتنا مصروف ہوں جو اچھا معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ انہیں برا معاہدہ کرنا ہوگا۔ شاید بہتر یہی ہے کہ ہم کوئی معاہدہ نہ کریں۔‘‘ ٹرمپ نے مزید کہا، ’’ایرانی حکومت کے خلاف امریکی آپریشنز کی کامیابی اور پائیدار امن کے لیے جاری کوششوں کے باوجود، ایران کی طرف سے امریکہ اور ہماری مسلح افواج کو لاحق خطرہ اہم ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سنگا پور: آبنائے ہرمز کھلنے پر بھی عالمی بحران جاری رہے گا: وزیراعظم کی تنبیہ

ذہن نشین رہےکہ جبکہ امریکہ میدان جنگ میں کامیابیوں کا ڈنکا پیٹ رہا ہے، جمعہ سی این این کی جانب سے جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں موجود۱۹؍ امریکی فوجی تنصیبات میں سے کم از کم ۱۶؍کو ایران کے جوابی حملوں میں نقصان پہنچا ہے۔ سی این این سے بات کرنے والے ایک ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا تھا۔‘‘ذرائع نے  بتایا، ’’یہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ تیز اور با ہدف حملے ہیں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK