• Thu, 16 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی عرب: محمد بن سلمان نے مکہ مکرمہ میں ’شاہ سلمان گیٹ‘ منصوبے کا اعلان کیا

Updated: October 16, 2025, 1:02 PM IST | Makkah

سعودی ولی عہد و زیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ میں ’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ مسجدِ حرام کے قریب۱۲؍ ملین مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہوگا۔

King Salman Gate is unique due to its strategic location. Photo: X
کنگ سلمان گیٹ اپنی اسٹریٹجک جگہ کے باعث منفرد ہے۔ تصویر: ایکس

سعودی ولی عہد و زیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ میں ’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبے کا اعلان کیا ہےجس کے تحت تقریباً ۹؍ لاکھ اندرونی اور بیرونی نماز کے مقامات شامل کئے جائیں گے۔ ’’رائٹرز‘‘کے مطابق یہ کثیر المقاصد منصوبہ مسجدِ حرام کے قریب۱۲؍ ملین مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہوگا۔ منصوبے کا مقصد مکہ مکرمہ، خصوصاً مرکزی علاقے کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں معیاری تبدیلی لانا ہے تاکہ اسے عمرانی ترقی کا ایک عالمی نمونہ بنایا جا سکے۔ یہ منصوبہ خطے کی ترقی، زائرین کی آمد و رفت میں سہولت اور حرمین کیلئے اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کی قومی کوششوں کو تقویت دے گا۔ اس کا مقصد زائرین کے مذہبی و ثقافتی تجربے کو پُر اثر اور روحانی طور پر مالامال بنانا ہے جو عمرہ زائرین اور عازمین حج کی خدمت کے اہداف کے عین مطابق ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’غزہ میں امن کا مطلب یہ نہیں کہ نسل کشی معاف کردی جائے‘‘

کنگ سلمان گیٹ اپنی اسٹریٹجک جگہ کے باعث منفرد ہے کیونکہ یہ مسجدِ حرام کے بالکل قریب واقع ہے۔ یہ جامع اور جدید مقام ہوگا جس میں رہائشی، ثقافتی اور خدمتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے میں ۹؍ لاکھ نمازیوں کیلئے اندرونی اور بیرونی مصلیٰ جات اور صحنوں میں گنجائش رکھی گئی ہے۔ یہ منصوبہ عوامی نقل و حمل کے نظام سے منسلک ہوگا تاکہ زائرین کیلئے مسجدِ حرام تک رسائی آسان بنائی جا سکے۔ منصوبہ مکہ مکرمہ کے معماری ورثے اور جدید طرزِ زندگی کے حسین امتزاج کی نمائندگی کرے گا تاکہ زائرین کو آرام، سکون اور روحانی اطمینان کی اعلیٰ ترین سطح میسر ہو۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کو نصف کردیا، ایندھن کی ترسیل پر بھی پابندی لگادی

مکہ مکرمہ کے تاریخی و ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنا اور تقریباً۱۹؍ہزار مربع میٹر کے ثقافتی و تاریخی علاقوں کی تعمیرِ نو اور ترقی کے ذریعے زائرین کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔ منصوبہ سعودی وژن۲۰۳۰ء کے تحت اقتصادی تنوع کے اہداف میں حصہ ڈالے گا اور۲۰۳۶ء تک۳؍ لاکھ سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK