• Sun, 15 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی پرو لیگ: رونالڈو کی ٹیم میں واپسی، کریئر کا ۹۶۲؍ واں گول داغ دیا

Updated: February 15, 2026, 4:07 PM IST | Riyadh

سعودی پرو لیگ کے خطاب کی دوڑ میں شامل النصر نے الفتح کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے تین میچوں کے وقفے کے بعد اسٹارٹنگ الیون میں واپسی کی اور ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Ronaldo.Photo:INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر:آئی این این

سعودی پرو لیگ کے خطاب کی دوڑ میں شامل النصر نے الفتح کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے تین میچوں کے وقفے کے بعد اسٹارٹنگ الیون میں واپسی کی اور ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
میچ کے آغاز سے ہی النصر نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے ۱۸؍ ویں منٹ میں سادیو مانے کے بہترین کراس پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ یہ رونالڈو کے پیشہ ورانہ کریئر کا ۹۶۲؍ واں گول تھا۔ النصر نے کئی مواقع ضائع کیے، جس میں کنگسلے کومن اور سادیو مانے کی کوششیں شامل تھیں۔ دوسری جانب الفتح نے بھی جوابی حملے کیے لیکن النصر کے گول کیپربینٹو نے بہترین دفاعی کارکردگی دکھائی۔میچ کے۷۷؍ ویں منٹ میں ایمن یحییٰ نے کنگسلے کومن کے پاس پر دوسرا گول اسکور کر کے النصر کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔اس فتح کے بعد النصر کے ۵۲؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ لیگ لیڈرالہلال  سے محض ایک پوائنٹ پیچھے ہے۔ الفتح کی ٹیم اس شکست کے بعد ۲۴؍ پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر چلی گئی ہے۔
لا لیگا: ریئل میڈرڈ  نے ریئل سوسائڈیڈ  کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی
اسپینش فٹ بال لیگ لا لیگا میں ریئل میڈرڈ نے ریئل سوسائڈیڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ۱۔۴؍ سے پچھاڑ دیا ہے۔ اس شاندار فتح کے ساتھ ہی میڈرڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عارضی طور پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’اداکاری کے شعبے میں آنے کی ترغیب مجھے میرے نانا نے دی تھی‘‘

اسٹار فٹ بالر کائلین ایمباپے گھٹنے کی تکلیف کے باعث بینچ پر موجود رہے، جبکہ جوڈ بیلنگھم بھی انجری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ ان اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود ریئل میڈرڈ نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔ برازیلی اسٹار نے پنالٹی ککس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دو گول اسکور کیے۔ انہوں نے میچ کے ۲۵؍ ویں اور پھر دوسرے ہاف میں گول کر کے ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔ میچ کا پہلا گول پانچویں منٹ میں گارسیا نے ٹرینٹ الیگزینڈر آرنلڈ کے کراس پر کیا۔

یہ بھی پڑھئے:’سروم اے آئی میم‘ کا آغاز کیا، طلبہ ۶؍ لاکھ والدین کو اے آئی کی تربیت دیں گے

 ٹیم کے کپتان نے ۳۱؍ ویں منٹ میں باکس کے باہر سے شاندار کک لگا کر سیزن کا اپنا پہلا گول اسکور کیا۔ریئل سوسائڈیڈ کی جانب سے واحد گول میکل اویارزابال نے ۲۱؍ ویں منٹ میں پنالٹی پر اسکور کر کے میچ برابر کیا تھا، لیکن اس کے بعد میڈرڈ کے حملوں نے انہیں سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ اس میچ کی ایک اور خاص بات تجربہ کار ڈیفینڈر ڈانی کارواخال کی واپسی تھی، جو اکتوبر کے بعد پہلی بار میدان میں ایکشن میں نظر آئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK