Inquilab Logo Happiest Places to Work

لائسنس بحال ہونے پر شالیمار اور نور محمدی ریسٹورنٹ دوبارہ کھل گئے

Updated: August 06, 2026, 12:54 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

مالکان نے کہا کہ ایف ڈی اے نے جن خامیوں کی نشاندہی کی تھی، انہیں دور کر دیا گیا ہے۔

Customers are seen at the Shalimar and Noor Mohammadi hotels in Bhandi Bazaar. (Photos: Inquilab)
بھنڈی بازار میں واقع شالیمار اور نورمحمدی ہوٹل میں گاہک نظر آ رہے ہیں۔ (تصاویر: انقلاب)

محمد علی روڈ پر واقع شالیمار اور نور محمدی ریسٹورنٹ صارفین کیلئے بدھ سے دوبارہ کھل گئی ہیں۔  اس سے قبل مشہور پارسی ڈیری فارم بھی کھل چکا ہے ۔

شالیمار ریسٹورنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر عمیر شیخ نے انقلاب سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ’’ایف ڈی اے نے جن خامیوں کی نشاندہی کی تھی ، انہیں دور کردیا گیا ہے جس کے بعد ہمارا لائسنس بحال کردیا گیا ہے اور آج (بدھ) سے ہم نے ریسٹورنٹ گاہکوں کیلئے دوبارہ کھول دیا ہے۔‘‘

نور محمدی ریسٹورنٹ کے مالک خالد حکیم نے اس نمائندے کو بتایا کہ ’’ایف ڈی اے کو جن باتوں پر اعتراض تھا ،انہیں ٹھیک کردیا گیا ہے جس پر ہمارا لائسنس بحال کردیا گیا ہے اس لئے بدھ کی شام سے ہمارا ریسٹورنٹ گاہکوں کیلئے کھل گیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ہاکروں کے مسائل سے متعلق کمیٹیاں نہ بنانے پر برہمی

واضح رہے کہ آئی اے ایس افسر تُکارام منڈے کے ’فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن(ایف ڈی اے)‘ کے سربراہ کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اس محکمہ کی جانب سے پورے شہر میں فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سختی سے جانچ کی جارہی ہے اور  قواعد کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پائے جانے پر فوری طور پر ان تجارتی اداروں کے لائسنس معطل کئے جارہے ہیں۔ البتہ قواعد کی مکمل پاسداری ہونے پر ان کے لائسنس بحال بھی کردیئے جاتے ہیں۔

اسی کارروائی کے دوران متعدد دیگر اداروں کے ساتھ محمد علی روڈ پر واقع شالیمار اور نور محمدی ریسٹورنٹ کے لائسنس بھی معطل کردیئے گئے تھے۔ تاہم تمام قواعدپر مکمل طورپر عملدرآمد ہوجانے کے بعد ان کے لائسنس بحال کردیئے گئے ہیں جس کے بعد بدھ کو یہ دونوں ریسٹورنٹ شروع کردیئے گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK