Inquilab Logo

وزیراعظم مودی اور پوتن میں کوئی فرق نہیں: شردپوار

Updated: April 15, 2024, 11:54 AM IST | Inquilab News Network | Sholapur

آکلوج میں این سی پی سربراہ کی دھیریہ شیل موہیتے پاٹل سے ملاقات۔

Sharad Pawar. Photo: INN
شرد پوار۔ تصویر : آئی این این

شردپواراتوار کو ایک روزہ دورے کے تحت شولاپور ضلع کے آکلوج پہنچے۔ انکے ہمراہ کانگریس لیڈر سشیل کمارشندے بھی موجود تھے۔ دونوں ہی لیڈران نے وجئے سنگھ موہیتے پاٹل سے ملاقات کی اور ماڈھا اسمبلی حلقہ کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران این سی پی (شردچندرپوار)کے صدر شردپوار نے وزیراعظم مودی اور بی جے پی پر جم کر حملہ کیا۔ پوار نے کہا کہ’’وزیراعظم مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن میں کوئی فرق نہیں ہے، دونوں ہی لیڈران جمہوریت کو دھیرے دھیرے ختم کرنے اوراپوزیشن کے وجود کو مٹانے میں لگے ہوئے ہیں۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ’’شولاپور میں تمام مقامی لیڈران اکھٹا ہوئے ہیں، اس الیکشن میں پارٹی نے جودونوں امیدوار طے کئے ہیں،ان کی جیت کیلئے ہم سبھی تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: کانگریس کی نئی لسٹ میں کنہیا کمار کو بھی ٹکٹ

ماڈھا پارلیمانی حلقہ سے دھیریہ شیل موہیتے پاٹل الیکشن لڑیں،یہ ہماری خواہش تھی۔ آج ہم نے ملاقات کرکے اسی پر بات چیت کی۔ دھیریہ شیل پاٹل این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوں گے۔‘‘
 این سی پی کے قومی سربراہ شرد پوار نے یہ بھی کہا کہ ’’شولاپور ضلع ہمیشہ سے ترقی پسند سوچ کا حامل رہاہے،اسلئے  ہمیں یقین ہےکہ اس الیکشن میں ہمارے دونوں ہی امیدوار منتخب ہوں  گے۔‘‘ایک دیگر سوال کے جواب میں شردپوار نے کہا کہ’’بی جے پی کے انتخابی منشور پر تبصرہ کرنے کا فی الوقت یہ مناسب وقت نہیں لیکن میں کہہ سکتا ہوں کہ بی جے پی صرف وعدے کرنا ہی جانتی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK