• Thu, 05 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دبئی: ۱۵ سالہ ہند نژاد ایان مندیلیا اے سی سی اےپاتھ وے مکمل کرکے گینز ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کرایا

Updated: November 05, 2026, 12:16 PM IST | Dubai

ایان مندیلیا نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (ACCA) کی جانب سے منعقد کرائے جانے والے امتحانات کو غیرمعمولی طور پر صرف ۱۵ سال کی عمر میں مکمل کرلیا ہے۔ ان کے اس ریکارڈ کو گینز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے۔ ریکارڈ کے ساتھ ساتھ، مندیلیا نے اے سی سی اے ایفیلی ایٹ (Affiliate) کا درجہ بھی حاصل کرلیا ہے۔ یہ دونوں چیزیں ایک دوسرے سے منسلک ہیں لیکن یکساں نہیں۔ گینز کا عنوان ”سب سے کم عمر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (مرد)“ ہے۔ اے سی سی اے ایفیلی ایٹ کے درجے کا مطلب یہ ہے کہ طالب علم نے تمام مطلوبہ امتحانات پاس کر لئے ہیں۔ مکمل رکنیت کیلئے عملی تجربہ اور دیگر شرائط درکار ہوتی ہیں، جو تاحال مکمل ہونا باقی ہیں۔

Ayaan Mandelia. Photo: X
ایان مندیلیا۔ تصویر: ایکس

دبئی میں پیدا ہونے والے ہند نژاد نوعمر ایان مندیلیا کے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (ACCA) کی جانب سے منعقد کرائے جانے والے امتحانات کو غیرمعمولی طور پر صرف ۱۵ سال کی عمر میں مکمل کرنے کے ریکارڈ کو گینز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے تسلیم کر لیا گیا ہے۔ ان کا یہ ریکارڈ ”سب سے کم عمر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (مرد)“ کے زمرے میں درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے ۱۳ جولائی ۲۰۲۶ء کو یہ ریکارڈ بنایا تھا جب ان کی عمر ۱۵ سال اور تین دن تھی۔

ریکارڈ کے ساتھ ساتھ، مندیلیا نے اے سی سی اے ایفیلی ایٹ (Affiliate) کا درجہ بھی حاصل کرلیا ہے۔ یہ دونوں چیزیں ایک دوسرے سے منسلک ہیں لیکن یکساں نہیں۔ گینز کا عنوان ”سب سے کم عمر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (مرد)“ ہے۔ اے سی سی اے ایفیلی ایٹ کے درجے کا مطلب یہ ہے کہ طالب علم نے تمام مطلوبہ امتحانات پاس کر لئے ہیں۔ مکمل رکنیت کیلئے عملی تجربہ اور دیگر شرائط درکار ہوتی ہیں، جو تاحال مکمل ہونا باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: وکی پیڈیا: مفت علمی ذخیرے کے وجود کو ’’شاگرد‘‘ اے آئی ہی سے خطرہ

مندیلیا نے نومبر ۲۰۲۴ء میں اپنی اے سی سی اے کی تعلیم شروع کی اور جولائی ۲۰۲۶ء میں تمام ۱۳ امتحانات مکمل کئے۔ انہوں نے اسٹریٹجک پروفیشنل کے چاروں امتحانات پہلی ہی کوشش میں پاس کئے۔ انہوں نے ایڈوانسڈ فنانشل منیجمنٹ میں ۸۰ فیصد اور اسٹریٹجک بزنس لیڈر میں ۷۵ فیصد نمبر حاصل کئے۔ یہ امتحانات فنانشل رپورٹنگ، آڈٹ، ٹیکسیشن، پرفارمنس منیجمنٹ اور اسٹریٹجک فیصلہ سازی پر محیط ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف اعداد و شمار کی وجہ سے بلکہ کاروباری کارکردگی کے پسِ پردہ فیصلوں کو سمجھنے کیلئے اکاؤنٹنسی کی طرف مائل ہوئے۔ ان میں یہ تجسس پیدا ہوا کہ ادارے کس طرح وسائل کا استعمال کرتے ہیں، خطرات سے نمٹتے ہیں اور ترقی کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

مندیلیا نے دبئی کے جمیرہ کالج میں تعلیم حاصل کی۔ دسویں جماعت (Year 10) میں، انہوں نے پیشہ ورانہ تعلیم اور عملی سیکھنے کے عمل پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے روایتی اسکول کا راستہ چھوڑ دیا۔ وہ اسے تعلیم کے بائیکاٹ کے بجائے اسے جاری رکھنے کے ایک دوسرے طریقے کے طور پر بیان کرتے ہیں۔ انہوں نے منظم تیاری کو خود تدریسی (independent study) کے ساتھ مربوط کیا۔

یہ بھی پڑھئے: معروف ارب پتی سرمایہ کار وارن بفٹ نے ۴۸؍ سال سے پانی نہیں پیا ہے!

ستمبر ۲۰۲۴ء سے، وہ اپنے والدین، پرینکا اگروال مندیلیا اور آنند مندیلیا (جو دونوں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں)، کے زیرِ قیادت دبئی میں قائم خاندانی کاروبار، آنکا گروپ (AANKA Group) کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ یہ گروپ خوراک و مشروبات، خوبصورتی و تندرستی، اندرونی تزئین و آرائش اور تعمیرات کے شعبوں میں کام کرتا ہے۔ اس کے تقریباً ۱۷ مقامات اور ۴۰۰ ملازمین ہیں۔ ان کا کام کاروباری حکمتِ عملی، ڈجیٹل سسٹمز اور اے آئی ٹرانسفارمیشن پر محیط ہے۔ انہوں نے رپورٹنگ کے عمل پر بھی کام کیا ہے اور یہ سمجھا ہے کہ کاروباری فیصلے ملازمین، صارفین اور مینیجرز کو کس طرح متاثر کرتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK