بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ جو اگست۲۴ء سےاپنی حکومت کے تختہ پلٹ کے بعد سے ہندوستان میں پناہ گزیں ہیں، نے امسال اپنے ملک واپس جانے کا اعلان کیا ہے۔
EPAPER
Updated: June 29, 2026, 9:53 AM IST | New Delhi
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ جو اگست۲۴ء سےاپنی حکومت کے تختہ پلٹ کے بعد سے ہندوستان میں پناہ گزیں ہیں، نے امسال اپنے ملک واپس جانے کا اعلان کیا ہے۔
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ جو اگست۲۴ء سےاپنی حکومت کے تختہ پلٹ کے بعد سے ہندوستان میں پناہ گزیں ہیں، نے امسال اپنے ملک واپس جانے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ انہیں طلبہ کے ملک گیر احتجاج کی وجہ سے اقتدار چھوڑ کر بھاگنا پڑاتھا اور تب سے وہ ہندوستان میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔
شیخ حسینہ کے خلاف بنگلہ دیش میں متعدد مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں جرم ثابت ہونے پر انہیں سزائے موت کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کی پارٹی عوامی لیگ پر پہلے ہی پابندی عائد کی جا چکی ہے اور متعدد لیڈر سلاخوں کے پیچھے ہیں۔۷۸؍سالہ شیخ حسینہ نے این ڈی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہےکہ وہ اس سال بنگلہ دیش واپس لوٹیں گی۔
یہ بھی پڑھئے: زیبرا فنچز کی ’زبان‘ سمجھنے میں بڑی پیش رفت، سائنسداں کو ایک لاکھ ڈالر کا انعام
ان کا کہنا تھا کہ’’ عوامی لیگ صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک طاقت ہے۔ ‘‘انہوں نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب۲۳؍ جون کو بنگلہ دیش نے اپنا۷۷؍واں یومِ تاسیس منایا اور پابندی کے باوجود سرگرم رہنے پر عوامی لیگ کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔شیخ حسینہ کے مطابق ان کی واپسی کا مقصد بنگلہ دیش کے عوام کے حقوق، جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور جنگ آزادی کے نظریات کی بحالی ہے۔رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی معزول لیڈر نےیہ بھی کہاکہ’’میں اقتدار کیلئے سیاست نہیں کرتی۔ میری سیاست کا مقصد بنگلہ دیش کے عوام کی فلاح و بہبود اور بابائے قوم بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمٰن کے سنہری بنگلہ کے خواب کو پورا کرنا ہے۔‘‘
انہوں نے اپنے خلاف عدالتی فیصلوں کو غیر قانونی، غیر آئینی اور سیاسی انتقام پر مبنی قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ عوامی لیگ کو قیادت سے محروم کرنے کیلئے عدلیہ کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ شیخ حسینہ نے اپنے بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ ہر رکاوٹ اور ہر سازش پر قابو پائیں گی اور رواں سال اپنے وطن ضرور واپس جائیں گی۔