Inquilab Logo Happiest Places to Work

شیوسینا (شندے) لیڈر کا کارنامہ، کھیت میں جوا خانہ چلا رہے تھے

Updated: August 08, 2026, 11:00 AM IST | Buldhana

پولیس نے رات کے وقت چھاپہ مار کر ۱۲؍ ملزمین کو گرفتار کر لیا لیکن کلیدی ملزم راجو واگھے فرار ہونے میں کامیاب۔

Crimes also occur behind bushes (file photo)
جھاڑیوں کے پیچھے جرائم بھی ہوتے ہیں( فائل فوٹو)

بلڈانہ ضلع کے کھام گائوں (دیہی) پولیس نے شیلوڈی شیوارا میں شیو سینا (شندے) کے تعلقہ صدر کے کھیت میں واقع شیڈ پر چھاپہ مارا اور وہاں چل رہے جوئے کے اڈے کا پردہ فاش کیا۔ اس چھاپے میں ۱۲؍ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے مجموعی طور پر ۸؍ لاکھ ۴۳؍ ہزار ۸۶۰؍ روپے کی اشیا ضبط کی ہیں۔ جوئے کا اڈہ چلانے والا مرکزی ملزم راجو باگھے (رہائشی پمپری گاولی) ہے، جو شیوسینا (شندے) کا تعلقہ سربراہ ہے اور مرکزی وزیر پرتاپ راؤ جادھو کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔

کارروائی کے دوران، ملزم راجو باگھے فرار ہو گیا۔ پولیس نے اس کے علاوہ مزید۱۲؍ لوگوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت  معاملہ درج کیا  ہے۔ فی الحال، کلیدی ملزم کی تلاش جاری ہے، اور کھام گائوں دیہی پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔  خفیہ معلومات کی بنیاد پر، سب ڈیویژنل پولیس آفیسر کے دفتر کے پولیس ہیڈ کانسٹیبل یوگیش کاشی ناتھ کووارے اور ان کی ٹیم نے ۷؍ اگست ۲۰۲۶ء کی رات تقریباً ایک بج کر۴۵؍ منٹ پر شیلوڈی شیوار کے ایک کھیت میں ٹین کے شیڈ پر اچانک چھاپہ مارا، وہاں ملزمین غیر قانونی طور پر پتے کھیلتے ہوئے پائے گئے۔ وہ سب گمبکھاڈ نامی گیم کھیل رہے تھے جو مقامی سطح پر ایک قسم کا جوا ہے ۔ 

یہ بھی پڑھئے: ناسک ٹی سی ایس معاملے میں ایم آئی ایم کارپوریٹر متین پٹیل کی گرفتاری

گرفتارملزمین کے نام یوں ہیں: سنجے دیومن شیگوکر(۵۲)  سنیل راجندر بھوجانے ( ۱۹) شوبھم دلیپ بھوجانے(۲۶) رام شولے(۲۷) سچن مدھوکر موہدے(۳۰) پربھاکر سکھدیو تائیڑے (۴۶) نند کشور پرہلاد آرے(۵۱؍ ) ناصر خان بشیر خا ن(۴۰) ہانڈے (۳۰)نیوروتی بھگوان ہنگنے(۳۴) شیخ رزاق شفیق (۴۵)  ونود جناردھن جادھو (۴۸) جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ جوئے کااڈہ پمپری گاولی کا رہنے والا راجو باگھے چلا رہا ہے۔ جیسے ہی پولیس نے چھاپہ مارا، ملزم راجو باگھے موقع سے فرار ہوگیا۔ اس معاملے میں، پولیس ہیڈ کانسٹیبل یوگیش کووارے کی شکایت پر کھامگاؤں دیہی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ خاتون پولیس ہیڈ کانسٹیبل پرتیکشا جادھو اور پولیس ہیڈ کانسٹیبل کرن راوت  اعلیٰ افسران کی رہنمائی  میں معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔  پولیس کا کہنا ہے وہ جلد ہی ملزم راجو کو ڈھونڈ نکالے گی۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ مرکزی وزیر سے تعلقات کی بنا پر راجو کا علاقے میں کافی دبدبہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK