Inquilab Logo Happiest Places to Work

باغی اراکین پارلیمان کیخلاف شیوسینا (یوبی ٹی) کا زبردست احتجاج

Updated: June 22, 2026, 10:18 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

بھیونڈی شہروضلع یونٹ کے کارکنوں نے پارٹی قیادت کے خلاف بیان بازی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

Protests.Photo:INN
احتجاج۔ تصویر:آئی این این
شیوسینا (یوبی ٹی)  کی بھیونڈی شہر و ضلع یونٹ کی جانب سے ۶؍ اراکین پارلیمان کے خلاف   زبردست احتجاج کیا گیا۔ اجے نگر میں واقع شیوسینا شاخ کے  دفتر کے سامنے کئے گئے اس احتجاج میں بڑی تعداد میں شیوسینکوں، پارٹی عہدیداروں اور کارکنان نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پارٹی سربراہ ادھو ٹھاکرے کے خلاف   د یئے گئے بیانات کی سخت مذمت کرتے ہوئے  باغی اراکین پارلیمان کے خلاف شدید نعرے  لگائے۔
 
 
احتجاج کے دوران شیوسینکوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پارٹی قیادت کے حق میں اور مخالفین کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین  نے ادھو ٹھاکرے کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیوسینا اپنے نظریات، اصولوں اور بالا صاحب ٹھاکرے کے افکار کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی۔
احتجاج کے دوران اجے نگر اور اطراف کے علاقوں میں کچھ وقت کیلئے سیاسی سرگرمیاں تیز رہیں۔ تاہم پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے جس کے باعث پورا احتجاج پُرامن رہا  اور کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
 
 
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی الیکشن کے بعد ممتابنرجی کی پارٹی ٹی ایم سی میں بغاوت کے بعد مہاراشٹرمیں شیوسینا (یوبی ٹی) کے خلاف ’آپریشن ٹائیگر‘  کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK