وکست کرشی سنکلپ ابھیان کے ۵؍ویں دن مشرقی چمپارن میں کسانوں سے مرکزی وزیر نے کہا کہ زراعت ہندوستانی معیشت کی ریڑھ ہے۔
EPAPER
Updated: June 03, 2025, 11:22 AM IST | Agency | New Delhi
وکست کرشی سنکلپ ابھیان کے ۵؍ویں دن مشرقی چمپارن میں کسانوں سے مرکزی وزیر نے کہا کہ زراعت ہندوستانی معیشت کی ریڑھ ہے۔
مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ بہار کے مشہور اور مقبول پھل لیچی پر تحقیق کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ کسانوں کو اس کی بہتر قیمت مل سکے۔ پیر کو وکست کرشی سنکلپ ابھیان کے ۵؍ویں دن مشرقی چمپارن، بہار میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہان نے کہا کہ زراعت ہندوستانی معیشت کی ریڑھ ہے اور کسان اس کی روح ہیں۔ ترقی یافتہ ہندوستان کا عزم ترقی یافتہ زراعت اور خوشحال کسانوں سے ہی پورا ہو سکتا ہے جس کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔
یہ بھی پڑھئے:اِنڈیگو نےبڑی جسامت کے نئے طیاروں کا آرڈر دیا
چوہان نے لیچی پیدا کرنے والے کسانوں سے بات چیت کی، جس میں لیچی کے کاشتکاروں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیچی کے جلدی خراب ہونے کے رجحان کی وجہ سے پیداوار کو۴۸؍گھنٹے میں فروخت کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے بعض اوقات کم قیمت وصول کی جاتی ہے۔ اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر زراعت نے کہا کہ انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کے سائنسدانوں کو تحقیق کرنے اور ایسی تکنیک اپنانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ لیچی جلد خراب نہ ہو اور کسانوں کو ان کی پیداوار کی صحیح قیمت مل سکے۔ اس کیلئے انہوں نے `کولڈ اسٹوریج کی تعداد بڑھانے کی بات بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی مؤثر پالیسیوں کے نتیجہ میں بہار میں مکئی کی کاشت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ مکئی اب ایتھنول میں بھی استعمال ہو رہی ہے۔ پہلے مکئی۱۲۰۰؍ سے ۱۵۰۰؍ روپے فی کوئنٹل کے درمیان فروخت ہوتی تھی۔ ایتھنول نے مکئی کی قیمت بڑھا دی ہے۔ پہلے جہاں مکئی۲۳؍ سے۲۴؍ کوئنٹل فی ہیکٹر تھی، اب یہ بڑھ کر۵۰؍ سے ۶۰؍ کوئنٹل فی ہیکٹر ہو گئی ہے۔ باسمتی چاول کے ساتھ ساتھ چاول کی دیگر اقسام کی پیداوار بڑھانے کیلئے سائنسدانوں کوہدایت دی۔