• Mon, 17 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شبھ من گل کو اسپتال سے رخصتی، اگلے ٹیسٹ میں کھیلنا مشکوک

Updated: November 17, 2025, 6:13 PM IST | Kolkata

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں گردن میں اکڑن کی شکایت کے بعد ٹیسٹ کپتان شبھ من گل کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ تاہم اگلے ہفتے گواہاٹی میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت ابھی بھی مشکوک ہے۔

Shubman Gill.Photo:INN
شبھ من گل۔ تصویر:آئی این این

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں گردن میں اکڑن کی شکایت کے بعد  ٹیسٹ کپتان شبھ من گل کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ تاہم اگلے ہفتے گواہاٹی میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت ابھی بھی مشکوک ہے کیونکہ ٹیم مینجمنٹ ان کے ورک لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی حتمی فیصلہ کرے گا۔
 امکان ہے کہ گل منگل کی صبح کولکاتا میں ہونے والے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ پوری ٹیم بدھ کو گواہاٹی کے لیے روانہ ہوگی لیکن چونکہ گل ابھی گردن کی تکلیف سے مکمل صحتیاب نہیں ہوئے ہیں اور ایسے کھلاڑیوں کے لیے کمرشیل  فلائٹ سے سفر کی عام طور پر اجازت نہیں ہوتی، اس لیے یہ قیاس آرائی ہے کہ وہ اس دن ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:پاکستان اے نے ہندوستان اے کو ۸؍ وکٹ سے ہرایا

ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے میچ کے بعد بتایا کہ شبھ من گل کی فٹنیس پر میڈیکل ٹیم مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور فزیو ان کا ایک اور معائنہ کرے گا۔ چوتھی اننگز میں گل کے باہر ہونے سے ہندستانی بلے بازی پر خاصہ اثر پڑا تھا۔ اگر گل گواہاٹی ٹیسٹ کے لیے فٹ نہیں ہوتے ہیں تو ان کی جگہ بی سائی سدرشن اور دیودت پڈیکل ممکنہ متبادل ہو سکتے ہیں۔ 
مچل ویسٹ انڈیز کے خلاف بقیہ ون ڈے سیریز کے لیے مشکوک
ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ وننگ سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل کی کمر میں تکلیف کی وجہ سے ون ڈے سیریز کے باقی میچوں میں شرکت مشکوک ہے۔  ہیگلے اوول میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں ۱۱۹؍ رنز کی سنچری اسکور کرنے والے ڈیرل مچل کو میچ کے دوران کمر میں تکلیف ہوئی اور انہیں بائیں کمر پر اسکین کروانے کی ضرورت ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھئے:ٹام کروز کو اعزازی آسکر سے نوازا گیا

نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے کہا کہ مچل اسکین کے لیے کرائسٹ چرچ میں ہی رہیں گے۔ توقع کی جاتی ہے کہ میڈیکل اپ ڈیٹس سیریز کے بقیہ حصے کے لیے ان کی دستیابی کا تعین کریں گے، اور ان کی جگہ ہنری نکولس کو نامزد کیا گیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز ہنری نکولس، جنہوں نے اپریل کے اوائل میں اپنے ۸۱؍ ون ڈے میچوں میں سے تازہ ترین کھیلے تھے، کو بدھ کو نیپیئر میں ہونے والے دوسرے میچ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ نکولس اس وقت فورڈ ٹرافی میں ۵۰ء۷۶؍کی اوسط سے۳۰۶؍ رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں جس میں اوٹاگو اور آکلینڈ کے خلاف لگاتار سنچریاں بھی شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK