Inquilab Logo Happiest Places to Work

رونالڈو کی غیر موجودگی میں سیماکان کا جادو، النصر ٹاپ پر قابض

Updated: March 08, 2026, 7:33 PM IST | Riyadh

کرسٹیانو رونالڈو کی انجری کے باعث عدم دستیابی کے باوجود النصر نے سعودی پرو لیگ میں اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ ہفتے کی رات کھیلے گئے ایک سنسنی خیز مقابلے میں محمد سیماکان کے ۹۵؍ ویں منٹ میں کیے گئے گول کی بدولت النصر نے نیوم ایس سی کو۰۔۱؍ سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کر لی۔

Al Nasr Team.Photo: X
النصر کی ٹیم۔ تصویر: ایکس

کرسٹیانو رونالڈو کی انجری کے باعث عدم دستیابی کے باوجود النصر نے سعودی پرو لیگ میں اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ ہفتے کی رات کھیلے گئے ایک سنسنی خیز مقابلے میں محمد سیماکان کے  ۹۵؍ ویں منٹ میں کیے گئے گول کی بدولت النصر نے نیوم ایس سی کو۰۔۱؍ سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کر لی۔
الاول پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ایسا لگ رہا تھا کہ مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر ختم ہو جائے گا، لیکن انجری ٹائم کے پانچویں منٹ میں فرانسیسی ڈیفنڈر محمد سیماکان نے جوآؤ فیلکس کے بہترین پاس پر ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو قیمتی تین پوائنٹس دلا دیے۔
اس فتح کے بعد اسٹیفانو پیولی کی ٹیم ۶۴؍ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے، جو دوسرے نمبر پر موجود الاہلی سے ۲؍ پوائنٹس آگے ہے۔ لیگ میں اب صرف ۹؍ راؤنڈز باقی ہیں، جس سے ٹائٹل کی دوڑ مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔الاہلی: سی ڈربی  میں الاتحاد کو۱۔۳؍گول سے ہرا کر عارضی طور پر ٹاپ پر آئی تھی۔  دفاعی چیمپئن الہلال نے النجما کو۰۔۴؍ گول  سے شکست دے کر اپنی ناقابلِ شکست مہم جاری رکھی، جس میں کریم بنزیما نے دو گول اسکور کیے۔
ٹیم کے کپتان اور اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے اس میچ کا حصہ نہیں تھے۔ ان کی غیر موجودگی میں النصر کو نیوم ایس سی کے مضبوط دفاع کو توڑنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا، لیکن آخر کار جوآؤ فیلکس کی مہارت اور سیماکان کی ٹائمنگ نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

یہ بھی پڑھئے:انسٹاگرام پر وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شادی کا ویڈیو ریکارڈ بنانے میں کامیاب

یہ النصر کی تمام مقابلوں میں مسلسل گیارہویں فتح ہے۔ ٹیم کے دفاع نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور یہ ان کی ہوم گراؤنڈ پر مسلسل چوتھی کلین شیٹ  (بغیر کوئی گول کھائے جیت) تھی۔النصر کا اگلا میچ اگلے ہفتے الخلیج کے خلاف ہوگا، جہاں توقع ہے کہ رونالڈو انجری کے باعث ایک بار پھر میدان میں نظر نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ فائنل: ہندوستانی خواتین ٹیم نے ٹیم انڈیا کا حوصلہ بڑھایا

کالابورگی آئی ٹی ایف خطاب ویشنوی اڈکر کے نام 
ہندوستان کی ابھرتی ہوئی ٹینس اسٹار ویشنوی اڈکر نے اتوار کے روز آئی ٹی ایف ڈی پی ۳۵؍ کالابورگی کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہم وطن کھلاڑی انکیتا رئنا کو شکست دے کر سنگلز خطاب اپنے نام کر لیا۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کھیلے گئے اس تمام  ہندوستانی فائنل میں، ویشنوی نے سخت مقابلے کے بعد انکیتا کو۶۔۷، ۴۔۶؍ سے زیر کیا۔ اس فتح کے ساتھ ویشنوی نے ۳۵؍ ڈبلیو ٹی اے   رینکنگ پوائنٹس اور۴۸۶۰؍  امریکی ڈالر کی انعامی رقم حاصل کی، جبکہ رنر اپ رہنے والی انکیتا رائنا کو ۲۳؍ رینکنگ پوائنٹس اور ۲۶۳۷؍ ڈالر ملے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK