Inquilab Logo

ضابطہ اخلاق کے نفاذ کےبعد سے ۴۵؍ہزار سے زائد لائسنس یافتہ اسلحہ ضبط

Updated: March 26, 2024, 11:16 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

الیکشن کمیشن کےخصوصی دستے نے اب تک۲۰؍کروڑ سے زائد نقد اور کروڑوں روپے کی شراب اور منشیات ضبط کی۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

لوک سبھا الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد ممبئی اور ریاست کے دیگر اضلاع میں نہ صرف الیکشن کمیشن کے خصوصی دستے بلکہ پولیس اور دیگر متعلقہ محکمے بھی حرکت میں آگئے ہیں۔ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مسلسل کارروائی کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں پولیس اور متعلقہ محکموں نے ضابطہ اخلاق اور عنقریب ہونے والے الیکشن کے پیش نظر حفظ ماتقدم کے طورپر کئی ہزار لائسنس یافتہ اسلحہ ضبط کئے ہیں۔ اسپیشل الیکشن اسکواڈ نے اب تک ۲۰؍ کروڑ سے زائد ایسی نقدی ضبط کی ہے جس کا کوئی قانونی ریکارڈ نہیں تھا۔ اس کے ساتھ ہی منشیات اور غیرقانونی شراب کے خلاف کارروائی کرنے والی ایجنسیا ں بھی سرگرم ہوگئی ہیں اور کروڑوں روپے کی منشیات اور شراب ضبط کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: پروجیکٹ میں توسیع کے بعد بی جےپی کو ۱۰۰؍ کروڑ کا عطیہ

 الیکشن کمیشن کے جاری کردہ احکامات پر ممبئی اور مہاراشٹر میں پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں نے لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے ۷۷؍ ہزار ۱۴۸؍ افراد میں سے ۴۵؍ ہزار ۷۵۵؍ افراد کے اسلحہ کو ضبط کر لیا ہے۔ حال میں سیاسی جماعتوں کے درمیان لائسنس یافتہ اسلحہ سے ہونے والی فائرنگ اور ہلاکتوں کے سبب لائسنس والے اسلحہ کو ضبط کرنے کا جواز پیش کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ الہاس نگر پولیس اسٹیشن میں بی جے پی ایم ایل اے گنپت گائیکواڑ نے شیو سینا لیڈر پر فائرنگ کی تھی۔ اسی طرح بوریولی میں ادھو سینا کے لیڈر ابھیشیک گھوسالکر کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعدحملہ آور نے اپنے لائسنس یافہ اسلحہ سے خود کو گولی مارلی تھی۔ 
  لائسنس یافہ اسلحہ ضبط کرنے کے ساتھ ہی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے اب تک الیکشن کمیشن اسکواڈ نے الگ الگ مقامات پر چھاپہ مار کر ۲۳؍ کروڑ ۷۰؍ لاکھ روپے ضبط کئے ہیں۔ محکمہ ایکسا ئز اور منشیات کے خلاف کارروائی کرنے والی ایجنسیوں نے بھی ۱۳؍ ہزارافراد پر کارروائی کرتے ہوئے ۱۴؍ کروڑ ۸۵؍ لاکھ روپے کی شراب ضبط کی ہے۔ اس کے علاوہ کئی کروڑروپے مالیت کی منشیات بھی ضبط کی گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK