• Fri, 21 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوپی میں ایس آئی آر کی فہرست کی اشاعت کی تاریخ میں توسیع

Updated: November 21, 2025, 11:53 AM IST | Hamidullah Siddiqui | Lucknow

اتر پردیش میں جاری ووٹرفہرستوں کی وسیع نظرثانی کی کارروائی کے دوران ریاستی الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ کے اجراء کی نئی تاریخ جاری کر دی ہے۔

The final list will be released on February 6, 2026. Photo: INN
حتمی فہرست ۶؍ فروری۲۰۲۶ء کو جاری کی جائے گی۔ تصویر:آئی این این
اتر پردیش میں جاری ووٹرفہرستوں کی وسیع نظرثانی کی کارروائی کے دوران ریاستی الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ کے اجراء کی نئی تاریخ جاری کر دی ہے۔ پہلے یہ فہرست ۱۵؍ جنوری ۲۰۲۶ء کو جاری ہونی تھی مگر اب اسے ۶؍فروری ۲۰۲۶ء کو شائع کیا جائے گا۔یہ فیصلہ ریاستی سطح پر کی گئی تفصیلی جائزہ میٹنگ اور ضروری انتظامی تیاریوں کے بعد کیا گیا ہے تاکہ ووٹر لسٹ کو مزید درست، شفاف اور غلطیوں سے پاک بنایا جا سکے۔
شیڈول میں کی گئی ترامیم کے مطابق  ۴؍دسمبر تک فارم بھرنے کا کام مکمل کرانے کی تیاری ہے، جبکہ ۳۰؍ جنوری سے۵؍ فروری کے درمیان حتمی مراحل کے تحت کام مکمل کر دیئے جائیں گے مثلاً ،پولنگ مراکز اور ووٹنگ مقامات کی تصدیق، ووٹرز کی سیریل نمبرنگ، وارڈ سطح پر میپنگ، ووٹر لسٹ ڈاؤن لوڈ اور فوٹو کاپی کی تیاری وغیرہ ۔ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سےحتمی ووٹر لسٹ ۶؍ فروری ۲۰۲۶ء کو عوام کے لئے جاری کر دی جائے گی جس کی بنیاد پر یوپی پنچایت انتخابات ۲۰۲۶ء کرائے جائیں گے۔
چیف الیکٹورل آفیسر کے مطابق اب تک تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں نے مجموعی طور پر۳۸۵۷۹۹؍ بی ایل ایز تعینات کئے ہیں جن میں بی جے پی نے ۱۵۶۰۱۵؍، سماجوادی پارٹی نے ۱۱۲۳۰۹؍،بی ایس پی نے ۱۰۰۱۶۹؍، کانگریس نے ۱۶۵۳۸؍، اپنا دل (ایس) نے ۷۱۳؍ اور سی پی آئی (ایم) نے۵۵؍ بی ایل ایزکو مقرر کیا ہے۔خاص بات یہ ہے کہ عام آدمی پارٹی اور این پی پی نےکوئی بی ایل اے مقرر نہیں کیا ہے۔تمام جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ہر بوتھ پر ’بوتھ لیول ایجنٹ‘ کی تعیناتی یقینی بنائیں۔ بی ایل اے روزانہ زیادہ سے زیادہ ۵۰؍ فارم بی ایل او کے پاس جمع کرا سکتے ہیں۔ووٹروں کی رہنمائی کےلئے ضلع اور اسمبلی سطح پر ایک ’ہیلپ ڈیسک ‘ بھی قائم کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK