ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) کےدوران مہاراشٹر چیف الیکٹورل آفیسر کی جانب سے ووٹر لسٹ میں نئے ناموں کے اندراج اور غلط تفصیل کی درستی کا فارم حاصل کرنے اور جمع کرنے کیلئے ۱۹؍اور ۲۰؍ستمبر کے ساتھ ساتھ اگلے سنیچر اور اتوار بالترتیب ۲۶؍ اور ۲۷؍ ستمبر کو خصوصی مہم کے انعقاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بی ایل او کو اپنےبوتھ پر حاضر رہنے اور فارم تقسیم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تصویر: آئی این این
ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) کےدوران مہاراشٹر چیف الیکٹورل آفیسر کی جانب سے ووٹر لسٹ میں نئے ناموں کے اندراج اور غلط تفصیل کی درستی کا فارم حاصل کرنے اور جمع کرنے کیلئے ۱۹؍اور ۲۰؍ستمبر کے ساتھ ساتھ اگلے سنیچر اور اتوار بالترتیب ۲۶؍ اور ۲۷؍ ستمبر کو خصوصی مہم کے انعقاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس مہم کے تحت بوتھ لیول آفیسر ( بی ایل او) کو اپنےبوتھ پر حاضر رہنے اور فارم تقسیم اور بھرے ہوئے فارم دستاویزات کے ساتھ قبول کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: کلیان: ایس آئی آر کا کام سست، خامیوں والے ووٹرس کو نوٹس جاری نہیں کیا گیا
ووٹر لسٹ میں نام درج کرنے کیلئے شرائط
چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق جو شہری یکم اکتوبر ۲۰۲۶ء کو ۱۸؍ سال مکمل کرچکے ہیں وہ فارم ۶؍پُر کرکےاور درکار دستاویز منسلک کر کے اپنا نام ووٹرلسٹ میں درج کروا سکتے ہیں ۔
کون سے دستاویز پیش کرنے ہوں گے ؟
ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرنے کیلئے شہری کو اپنی شناخت،عمر یا پتہ کی تصدیق کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تسلیم شدہ مطلوبہ دستاویزات کی مصدقہ کاپیاں پیش کرنی ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی ۲۰۰۲ء کے ووٹر لسٹ میں ان کا، ان کے والد یا والدہ یا دادا،یا دادی یا نانا یا نانی کا حوالہ بھی دینا لازمی ہوگا۔
آپ ان میں سے کوئی بھی درست دستاویز پیش کر سکتے ہیں:
(۱) ہندوستانی پاسپورٹ۔
(۲)پیدائش کا سرٹیفکیٹ: میونسپل کارپوریشن یا مجاز اتھاریٹی سے جاری کردہ۔
(۳) تعلیمی سرٹیفکیٹ: دسویںیا کسی تسلیم شدہ بورڈ/ یونیورسٹی کی مارک شیٹ یا سرٹیفکیٹ،
(۴) سرکاری شناختی کارڈ: مرکزی، ریاستی حکومت یا پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ کا ملازمت کا کارڈ یا پنشن آرڈر۔
(۵)ذات کا سرٹیفکیٹ: درج فہرست ذات (ایس سی)، درج فہرست قبائل( ایس ٹی) یا پسماندہ طبقہ( او بی سی) کا سرٹیفکیٹ۔
(۶)رہائشی یا خاندانی دستاویز: مستقل رہائش کا سرٹیفکیٹ یا سرکاری خاندانی رجسٹر
(۷)جائیداد کا ثبوت: حکومت کی طرف سے جاری کردہ زمین یا مکان کے الاٹمنٹ کا سرٹیفکیٹ۔
(۸) پرانی ووٹر لسٹ کا ریکارڈ: گزشتہ برسوں (جیسے ۲۰۰۲ء سے۲۰۰۴ء کے درمیان) کی انتخابی فہرست میں اپنا یا والدین کا نام۔