مرکزی وزیرِ زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے پیر کے روز پوسا کمپلیکس میں نیشنل سیڈ کارپوریشن (این ایس سی) کے نئے قائم شدہ جدید سبزی اور پھولوں کے بیج پروسیسنگ پلانٹ اور پیکنگ یونٹ کا افتتاح کیا۔
EPAPER
Updated: October 27, 2025, 8:03 PM IST | New Delhi
مرکزی وزیرِ زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے پیر کے روز پوسا کمپلیکس میں نیشنل سیڈ کارپوریشن (این ایس سی) کے نئے قائم شدہ جدید سبزی اور پھولوں کے بیج پروسیسنگ پلانٹ اور پیکنگ یونٹ کا افتتاح کیا۔
مرکزی وزیرِ زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے پیر کے روز پوسا کمپلیکس میں نیشنل سیڈ کارپوریشن (این ایس سی) کے نئے قائم شدہ جدید سبزی اور پھولوں کے بیج پروسیسنگ پلانٹ اور پیکنگ یونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چوہان نے کسانوں کے لیے سیڈ مینجمنٹ ۰ء۲؍ سسٹم اور آن لائن بیج بُکنگ پلیٹ فارم کا آغاز بھی کیا، ساتھ ہی بریلی، دھارواڑ، ہاسن، سورتگڑھ اور رائے چور میں واقع این ایس سی کے پانچ بیج پروسیسنگ پلانٹس کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا۔
پوسا میں قائم بیج بھون میں نصب سبزی بیج پروسیسنگ پلانٹ کی استعداد ایک ٹن فی گھنٹہ ہے، جب کہ دیگر پانچوں پلانٹس کی صلاحیت ۴؍ ٹن فی گھنٹہ رکھی گئی ہے۔ یہ تمام پلانٹس جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جس سے کسانوں کو اعلیٰ معیار کے بیجوں کی دستیابی یقینی ہوگی اور بیج کی پیداوار کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔
چوہان نے کہا کہ سیڈ مینجمنٹ ۰ء۲؍ سسٹم اور آن لائن بیج بُکنگ پلیٹ فارم کے ذریعے اب کسان اپنی بیج کی ضروریات کی بکنگ آن لائن کر سکیں گے، جس سے شفافیت اور دستیابی دونوں میں بہتری آئے گی۔ چھوٹے کسانوں تک اعلیٰ کوالیٹی کے بیج پہنچانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان نئے پلانٹس سے کسانوں کو معیاری بیجوں کی آسان دستیابی یقینی ہوگی، جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ ساتھ ہی یہ پلانٹس جعلی اور ناقص بیجوں کی مسئلے سے کسانوں کو نجات دلائیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:اے سی ٹی فائبرنیٹ نے طویل مدتی پلان پر۱۵؍ فیصد تک رعایت کا اعلان کیا
شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کارپوریشن کو کسانوں کی سہولت کے لیے علاقائی زبانوں میں بھی کام کرتے ہوئے اختراعات لانی چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ کسانوں تک فائدہ پہنچ سکے اور نجی کمپنیوں کی من مانی پر بھی قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ اپنی جگہ اہم ہے، لیکن سرکاری کارپوریشنزکی اپنی الگ اہمیت ہوتی ہے۔ ریاستی بیج ڈیولپمنٹ کارپوریشنز کے کام میں بھی مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔